بھارتی چناؤ کمیشن
الیکشن کمیشن نے اننت ناگ –راجوری میں انتخاب کی تاریخیں تبدیل کرکے 7سے 25مئی ،2024کردی ہے
Posted On:
30 APR 2024 8:35PM by PIB Delhi
ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے مورخہ 16مارچ 2024کو اپنے پریس نوٹ کے ذریعہ لوک سبھا کے عام انتخابات کے پروگرام کااعلان کیاتھا ، اس کے مطابق 12اپریل 2024کو تیسرے مرحلے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیاگیاتھا اور چناؤ کی تاریخ کا پروگرام 7مئی 2024 رکھاگیاتھا ۔
- مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں کشمیر کی مختلف سیاسی پارٹیوں کی طرف سے مختلف نمائندگیاں وصول ہوئی ہیں ۔یہ نمائندگیا ں مختلف مختلف لاجسٹک، مواصلاتی اور قدرتی رکاوٹوں کی وجہ سے جموں اور کشمیر کے 3-اننت ناگ-راجوری پارلیمانی حلقہ (پی سی) سے انتخابات کی تاریخ کو تبدیل کرنے کے لیے جموں و کشمیر کے مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی مختلف سیاسی جماعتوں سے مختلف نمائندگیاں موصول ہوئی ہیں، جو انتخابی مہم میں رکاوٹ کی وجہ بنتاہے۔جس کے نتیجے میں مذکورہ پارلیمانی حلقے میں مقابلہ کرنے والے امیدواروں کے لیے منصفانہ مواقع کی کمی کے مترادف ہے جو انتخابی عمل کو متاثر کر سکتا ہے۔
- کمیشن نے ،مرکز کے زیرانتظام علاقے کی انتظامیہ کی رپورٹ پرغورکرنے کے بعد ساتھ ہی ساتھ مذکورہ حلقے میں موجودہ بنیادی صورت حال کا تجزیہ کرتے ہوئے عوامی قانون 1951کی نمائندگی کی دفعہ 56کے تحت فیصلہ کیاہے کہ لوک سبھا کے جاری عام انتخابات کے سلسلے میں مذکورہ پارلیمانی حلقے میں چناؤ کی تاریخ میں تبدیلی کی جائے ، جوحسب ذیل ہے:
پارلیمانی حلقے کانام ونمبر
|
چناؤ کی نوٹیفائی کی گئی تاریخ
|
چناؤ کی تبدیل کی گئی تاریخ
|
اننت ناگ –راجوری -3
|
7مئی 2024(منگل )(مرحلہ- 3)
|
25مئی 2024(ہفتہ ) (مرحلہ -6)
|
******
(ش ح۔ح ا۔ع آ)
U-6727
(Release ID: 2019285)
Visitor Counter : 108