وزارت دفاع

چھٹے گولہ بارود نیز ٹارپیڈو نیز میزائل بردار چھوٹے بحری جہاز، ایل ایس اے ایم - 20 (یارڈ- 130) کو پانی میں اتارا گیا

Posted On: 29 APR 2024 9:18PM by PIB Delhi

گیارہ x  اے سی ٹی سی ایم بحری جہازکی تعمیر سے متعلق پروجیکٹ کے چھٹے بحری جہاز' گولہ بارود نیزٹارپیڈو نیز میزائل بردار بحری جہاز، ایل ایس اے ایم- 20 (یارڈ- 130)' کو 29 اپریل 2024 کو پانی میں اتارا گیا،  اس بحری جہاز کو، ہندوستانی بحریہ کے لیے، ایم ایس ایم ای شپ یارڈ، میسرز سوریا دیپتا پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، تھانے، نے تعمیر کیا ہے۔  اس لانچنگ تقریب کی صدارت جناب مدھوسودن بھوئی، آئی این اے ایس، جی ایم این اے ڈی (کارنجا) نے انجام دی۔

گیارہ x  اے سی ٹی سی ایم بحری جہازکی تعمیر کے معاہدے پر  ایم او ڈی اور میسرز سوریا دیپتا پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، تھانے، کے درمیان 05 مارچ 2021 کو دستخط کیے گئے تھے۔ ان چھوٹے بحری جہازوں کی دستیابی کی بدولت نقل و حمل، سواری اور سازو سامان / گولہ بارود کو بھارتی بحریہ کے جہازوں پرچڑھانے اور اتارنے  کی سہولت کے ذریعے آئی این کے کارروائی جاتی عزائم کو تقویت ملے گی۔

یہ چھوٹے بحری جہاز متعلقہ بحری قوانین اور جہاز رانی سے متعلق انڈین رجسٹر کے ضوابط کے تحت ، اندرون ملک دستیاب ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیزائن کیے گئے ہیں اور اسی کے مطابق ان کی تعمیر کی گئی ہے۔  ڈیزائن کے مرحلے کے دوران چھوٹے بحری جہاز کی ماڈل ٹیسٹنگ اور جانچ،  نیول سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل لیبارٹری، وشاکھاپٹنم میں کی گئی۔ یہ چھوٹے بحری جہازحکومت ہند (جی او آئی) کی میک ان انڈیا پہل کے قابل فخر پرچم بردار ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo3L6OJ.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo41C3J.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ع م - ق ر)

U-6708



(Release ID: 2019141) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil