وزارت خزانہ
فروخت (اجراء نو) کی نیلامی برائے(i)‘7.33 فیصد سرکاری سکیورٹی 2026’، (ii)’7.23 فیصد سرکاری سکیورٹی 2039’ اور(iii)‘7.34 فیصد سرکاری سکیورٹی 2064’
Posted On:
29 APR 2024 6:44PM by PIB Delhi
حکومت ہند (جی او آئی) نے ، (i)‘ 7.33فیصدسرکاری تمسکات 2026 ’کی فروخت کثیر رخی قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے،6000 کروڑروپئے (کم سے کم ) کی مطلع شدہ رقم کے لیے، (ii)‘7.23فیصد سرکاری تمسکات 2039’کی فروخت کثیر رخی قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 10000 کروڑ روپئے (کم سے کم) کی مطلع شدہ رقم کے لیے اور (iii)‘7.34فیصدسرکاری تمسکات 2064’کی فروخت کثیر رخی قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے فروخت (اجراء نو) کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کو مذکورہ بالا ہر سکیورٹی کے عوض 2000 کروڑروپئے تک کی اضافی رکنیت برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ نیلامی 3 مئی 2024 (بروز جمعہ) کو ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ کی جائے گی۔
سرکاری سکیورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کے لیے اسکیم کے مطابق، سکیورٹیز کی فروخت کی مطلع شدہ رقم کا 5 فیصد تک، اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا۔
نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی، دونوں بولیاں 03 مئی 2024 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سلوشن (ای-کبُیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جائیں۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے اور صبح 11 بجے اور مسابقتی بولیاں صبح ساڑھے 10 سے ساڑھے 11 بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں۔
نیلامی کے نتائج کا اعلان 03 مئی 2024 (بروز جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کو ادائیگی 06 مئی 2024 (بروز پیر) کو کرنا ہوگی۔
ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ جاری کردہ ‘سنٹرل گورنمنٹ سکیورٹیز میں لین دین کب جاری کیا گیا’ کے رہنما خطوط کے مطابق، سرکلر نمبر آر بی آئی/2018-19/ 25 بتاریخ 24 جولائی 2018 کے ذریعے جاری کردہ‘ ٹریڈنگ کے لیے سیکورٹیزکے لیے اہل ہوں گی’ سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق اہل ہوں گے، جو کہ وقت بوقت ترمیم شدہ ہیں ۔
*****
U.No.6704
(ش ح –ا ع- ر ا)
(Release ID: 2019106)
Visitor Counter : 85