کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معدنیات کی وزارت کل سے دو روزہ اہم معدنیات سے متعلق چوٹی اجلاس کا انعقاد کرے گی

Posted On: 28 APR 2024 1:04PM by PIB Delhi

کانوں کی وزارت، شکتی سسٹین ایبل انرجی فاؤنڈیشن (شکتی)، توانائی، ماحولیات اور پانی کی کونسل (سی ای ای ڈبلیو) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ (آئی آئی ایس ڈی) کے تعاون سے،29 اپریل سے 30 اپریل 2024 تک، لودھی اسٹیٹ، نئی دہلی میں انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں ‘‘اہم معدنیاتی چوٹی اجلاس: سود مند اور پروسیسنگ سہولتوں کا فروغ’’ کا انعقاد کرے گی۔

کریٹیکل منرلز سمٹ ایک اہم پروگرام ہے جسے اہم معدنیاتی سود مند اور پروسیسنگ کے سیکٹر میں  تعاون کو بڑھاوا دینے،معلومات ساجھا کرنےاور اختراعات کو بڑھاوا دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ سربراہی اجلاس ہندوستان کی تیز رفتار اقتصادی ترقی اور صاف توانائی کے اولوالعزم اہداف کے پس منظر میں منعقد کیا گیا ہے، جو قابل تجدید توانائی کے نظام اور برقی گاڑیوں سمیت کلیدی ٹیکنالوجیز کے لیے ضروری اہم کچے مال (سی آر ایم) کی گھریلو فراہمی کو محفوظ بنانے کی فوری ضرورت پر زور دیتا ہے۔

یہ چوٹی اجلاس صنعتوں کے لیڈران ، اسٹارٹ اپس، سرکاری اہلکار، سائنسدان، ماہرین تعلیم، اور پالیسی ماہرین سمیت ہندوستانی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کی متنوع سیریز کو ایک ساتھ لائے گا،شرکاء معدنی نیلامی کی پیشرفت،سی آر ایم ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لیے پالیسی ترغیبات، اور تجارتی طور پر قابل عمل اور ماحولیاتی طور پر پائیدار حل کی ترقی جیسے اہم ایشوز پر مرکوز سرگرم مکالمہ اور انٹرایکٹیو ورکشاپ میں حصہ لیں گے۔

چوٹی اجلاس کی اہم خصوصیات میں آٹھ اہم معدنیات پر تکنیکی سیشنز شامل ہیں: گلوکونائٹ (پوٹاش)، لیتھیم - نایاب زمینی عناصر (لیٹرائٹ)، کرومیم، پلاٹینم گروپ، گریفائٹ، گریفائٹ سے وابستہ ٹنگسٹن، نایاب زمینیں (آر ای) اور گریفائٹ سے وابستہ وینیڈیم۔  یہ سیشنز تجارت سے تجارت تعاون اور معلومات ساجھا کرنے کے لیے قابل قدر  مواقع فراہم کریں گے۔

کریٹیکل منرلز سمٹ کا مقصد حکومت اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کوسی آر ایم کی گھریلو پیداوار کو تیز کرنے کے لیے ضروری معلومات، رابطوں اور آلات سے آراستہ کرنا ہے، جس سے ہندوستان کی اقتصادی ترقی اور پائیداری کے مقاصد میں مدد ملتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ج ق۔ن ع

 (U: 6698)


(Release ID: 2019041) Visitor Counter : 80