سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) -انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیمٹس ) آئی آئی پی( كا  65 واں یوم تاسیس

Posted On: 27 APR 2024 7:51PM by PIB Delhi

سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) - انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم (آئی آئی پی)، دہرادون نے آج اپنے کیمپس میں اپنا 65 واں یوم تاسیس منایا۔ یہ 14 اپریل 1960 کو قائم کردہ تحقیق و ترقی كی ایک اہم تنظیم ہے۔ پدم بھوشن ڈاکٹر وی کے سرسوات، عزت مآب رکن نیتیا آیوگ اور سرپرست سی ایس آئی آر-آئی آئی پی، مہمان خصوصی کے طور پر اس موقع پر موجود تھے۔ یہ جشن انسٹی ٹیوٹ کی اہم تحقیق، اختراعی ٹیکنالوجیز، اور صنعتی تعاون کی بھرپور تاریخ کے ذكر كے ساتھ منایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010JXB.jpg

  ڈاکٹر وی کے سرسوت نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ٹیم سی ایس آئی آر-آئی آئی پی کو مبارکباد دی اور انسٹی ٹیوٹ کے 65 ویں یوم تاسیس پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے "ہندوستان میں توانائی کی منتقلی" پر ایک لیکچر بھی دیا۔ اپنی گفتگو میں ڈاکٹر سرسوات نے صاف ستھری اور کاربن سے پاک ٹیکنالوجیوں پر زور دیا جو مستقبل قریب میں دنیا کو آگے بڑھائے گی۔ انہوں نے سائنسدانوں کو ای میتھنول اور گرین ہائیڈروجن میں چیلنجنگ تحقیق کرنے کی دعوت بھی دی۔ گفتگو کا خلاصہ اس طرح کیا جا سکتا ہے: ہندوستانی ٹیکنالوجیوں کو پوری دنیا میں شاملِ مقابلہ بنائے رکھنے کے لیے ہمیں کاربن غیر جانبداری پر محنت سے کام شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر وی کے سرسوت نے سی ایس آئی آر-آئی آئی پی کے سائنسی برادری کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران انہوں نے سائنسدانوں، تکنیکی ماہرین، طلباء اور عملے کی ٹیم کی تعریف کی جس نے ادارے کی شان میں اضافہ کیا۔ ڈائریکٹر سی ایس آئی آر-آئی آئی پی نے وکسِت بھارت کی تكمیل کے لیے 2024 سے 2030 تک انسٹی ٹیوٹ کا روڈ میپ پیش کیا۔ ڈاکٹر سرسوات نے روڈ میپ کی تعریف کی اور اسے قوم کے لیے مزید سود مند بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Y7NY.jpg

 سی ایس آئی آر-آئی آئی پی كے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہریندر سنگھ بشت نے گزشتہ 64 برسوں کے دوران ادارے کی طرف سے حاصل كردہ مختلف کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ ان میں نومالی گڑھ ویکس پلانٹ، پائیدار ایوی ایشن فیول، یو ایس گریڈ گیسولین، میڈیکل آکسیجن یونٹس، سویٹنگ کیٹالسٹ، پی این جی برنر، بہتر گڑ بھٹی وغیرہ شامل ہیں۔ مسوری كے اوک گروو اسکول  کے طلباء اور اساتذہ نے بھی پروگراموں میں شرکت کی جو جگیاسا دوئم پروگرام کا حصہ ہے۔ طلباء نے ادارے کی مختلف لیبارٹریوں کا دورہ کیا اور ان میں کام کرنے والے سائنسدانوں اور ریسرچ اسکالرز سے بات چیت کی۔ جگیاسا دوئم پروگرام کا مقصد اسکول جانے والے بچوں میں سائنسی مزاج پیدا کرنا ہے تاکہ وہ ملک میں ابھرتے ہوئے سائنسدانوں کے طور پر پروان چڑھیں۔

تقریب کا اختتام سی ایس آئی آر-آئی آئی پی کے سینئر کنٹرولر ایڈمنسٹریشن جناب انجم شرما کے شکریہ کی تحریك کے ساتھ ہوا۔ ٹیم سی ایس آئی آر-آئی آئی پی ان تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں غیر مشروط تعاون کیا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2019016) Visitor Counter : 41