بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی الیكٹریفیكیشن كارپوریشن لمیٹڈ كو ~ 60.5 بلین جاپانی ین كا ایس اے سی ای-كے تحت سازگار ماحول رُخی قرض حاصل


اطالوی ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسی ایس اے سی ای کا ہندوستان میں پہلا ین نامی قرض کا لین دین اور ہندوستان میں اولین سازگار ماحول رُخی قرض كی ترسیل

سازگار ماحول رُخی قرض کی سہولت ایسے منصوبوں کے حق میں ہے جو سخت ماحولیاتی معیارات پر پورا اترتے ہیں، قابل تجدید توانائی کو فروغ دیتے ہیں اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں معاون ہیں

Posted On: 25 APR 2024 6:23PM by PIB Delhi

ہندوستان میں پائیدار ترقی کی طرف ایک اہم قدم كے طور پر دیہی الیكٹریفیكیشن كارپوریشن لمیٹڈ نے جو مہارتن سینٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے اور بجلی کی وزارت کے تحت ایك سركردہ غیر بینكاری مالیاتی كمپنی ہے، ہندوستان میں سازگار ماحول رُخی پروجیکٹوں کی مالی اعانت کے لیے 60.536 بلین جاپانی ین  کا سازگار ماحول رُخی قرض کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔ سازگار ماحول رُخی کی سہولت كو اطالوی ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسی ایس اے سی ای (اٹلی) کی طرف سے ان کے اختراعی پش سٹریٹیجی پروگرام کے تحت 80 فیصد ضمانت حاصل ہے۔ ایس اے سی ای اور آر ای سی کے درمیان یہ نظم ایک پیش رفت ہے اور ہندوستانی حکومت کے ادارے اور ایس اے سی ای کے درمیان اپنی نوعیت کا اولین تعاون ہے۔

سازگار ماحول رُخی قرض کی سہولت ہندوستانی پبلک سیکٹر کے منظر نامے میں اسی طرح کے مالیاتی لین دین کے لیے پائیدار مالیات کی خاطر بڑھتی ہوئی وابستگی کو نمایاں کرتی ہے۔ یہ سہولت ایس اے سی ای کے پہلے جے پی وائی سے متعین قرض کے لین دین اور ہندوستان میں اولین سازگار ماحول رُخی قرض لین دین ہے۔

سازگار ماحول رُخی قرض میں ایشیا، امریکہ اور یورپ بھر کے بینکوں یعنی کریڈٹ ایگریکول کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینک، بینک آف امریکہ، سٹی بینک، كے ایف ڈبلیو آءی پی ای ایكس بینك اور سومتومو میتسوءی بینكنگ كارپوریشن كی طرف سے بطور مینڈیٹڈ لیڈ ارینجرز قرض کی شراکت ہے۔ کریڈٹ ایگریکول کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینک دونوں ہی ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسی کوآرڈینیٹر، گرین لون کوآرڈینیٹر، دستاویزی بینک اور سہولت ایجنٹ کے طور پر کام کریں گے۔

قرض کی سہولت آر ای سی لمیٹڈ کے لیے ایک اسٹریٹجک سرمایہ کاری ہے جو کمپنی کے گرین فنانس فریم ورک کے ساتھ ہم آہنگی میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کو تقویت دیتی ہے۔ ساز گار ماحول رُخی قرض آر ای سی اور اس کے شراکت داروں کی طرف سے ُن منصوبوں کی حمایت میں لگن کو ظاہر کرتا ہے جو سخت ماحولیاتی معیارات پر پورا اترتے ہیں، قابل تجدید توانائی کو فروغ دیتے ہیں اور پورے ہندوستان میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں تعاون کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس سے گرین فنانسنگ کی طرف بڑھتی رفتار اور ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ذمہ داران کی اجتماعی کوششوں کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔

تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے آر ایا سی کے چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب وویک کمار دیوانگن نے کہا كہ "اس حقیقی عالمی سہولت میں کامیاب لین دین سے اس طرح کے مزید تعاون کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے جس سے ماحول دوست توانائی کی مالی اعانت میں ہند-اطالوی کاروباری تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ اس سے ہندوستان میں پائیدار ترقیاتی منصوبوں کے حق میں عالمی برادری کی حمایت كا داءرہ وسیع كرنے میں بھی مدد ملے گی۔"

ایس اے سی ایہندوستان اور جنوبی ایشیا کے سربراہ  جناب گوتم بھنسالی نے كہا كہ "ایس اے سی ای کو اس 'گرین پش اسٹریٹجی' ٹرانزیکشن کے لیے آر ای سی کے ساتھ شراکت کرنے پر فخر ہے جو ایک جدید اور اپنی نوعیت کا پہلا ہندوستانی ڈھانچہ ہے۔ اس سہولت کے ذریعے ایس اے سی ای قابل تجدید توانائی، ماحول دوست نقل و حرکت اور موثر توانائی كے منصوبوں کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس طرح ہندوستان میں پائیدار طویل مدتی ترقی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔"

کریڈٹ ایگریکول کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینک كے ہندوستان کے سینئر کنٹری افسر جناب فرانک پاسیلیئر نے کہا كہ "یہ لین دین پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے کریڈٹ ایگریکول کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینک کے غیر متزلزل لگن کی مثال ہے جو زاءد از ایك دہاءی پر محیط عالمی پائیدار مالیات میں ہمارے بینک کی سرکردہ پوزیشن کے مطابق ہے۔ آر ای سی کے ساتھ ہمارا اسٹریٹجک تعاون ماحولیات کے لحاظ سے ذمہ دارانہ اقدامات کو آگے بڑھانے اور ہندوستان کی امید افزا مارکیٹ میں پائیدار فنانسنگ کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہماری مستحکم وابستگی کو نمایاں کرتا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 6678


(Release ID: 2018887) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil