تعاون کی وزارت
خواتین کوآپریٹو سوسائٹیوں کی ترقی کے لیے نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی)
Posted On:
06 FEB 2024 6:47PM by PIB Delhi
امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی)، وزارت تعاون کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک قانونی کارپوریشن ہے،جو ملک بھر میں خواتین کو آپریٹو سوسائٹیوں کی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔
این سی ڈی سی اپنی مختلف اسکیموں کے تحت خواتین کوآپریٹیو کو مالی امداد حاصل کرنے کی حوصلہ دیتا ہے۔ کوآپریٹیو خصوصی طور پر خواتین کے ذریعہ فروغ دیا جاتا ہے یا کوآپریٹیو جن کی خواتین بطور ممبر ہیں کارپوریشن کی مختلف اسکیموں/پروگراموں کے تحت مدد حاصل کرسکتی ہیں۔ این سی ڈی سی نے خوراک کوڈبہ بند کرنے ، فصلوں کی تخم پاشی، تلہن کی پروسیسنگ،ماہی پروری، مرغی پالن، ڈیری اور مویشی پروری، اسٹوریج، اسپننگ ملز، ہینڈلوم، جوٹ اور پاورلوم سے بنائی، مربوط کوآپریٹو ڈیولپمنٹ پروجیکٹس، یووا سہکار اور خدمات سے متعلق سرگرمیوں کے لیے مدد فراہم کی ہے۔
مجموعی طور پر 31.03.2023 تک،این سی ڈی سی نے کوآپریٹو سوسائیٹیوں کی ترقی کے لیے 5714.81 کروڑ روپے کی مالی امداد دی ہے جو خصوصی طور پر خواتین کے ذریعے فروغ دی گئی ہیں۔
گزشتہ تین برسوں کے دوران این سی ڈی سی کی طرف سے خواتین کوآپریٹیو کو دی گئی مالی امداد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
مالی سال
|
تقسیم کی گئی رقم (کروڑ روپئے میں)
|
2020-21
|
800.36
|
2021-22
|
1319.52
|
2022-23
|
1437.00
|
این سی ڈی سی کوآپریٹو سوسائٹیز میں خواتین کے لیے درج ذیل خصوصی اسکیم نافذ کر رہا ہے:
نندنی سہاکار: اس اسکیم کا مقصد خواتین کی سماجی و اقتصادی حیثیت کو بہتر بنانا ہے اور خواتین کوآپریٹیو کے ذریعے خواتین کی کاروباری سرگرمیوں میں تعاون دینا ہے۔ کوئی بھی کوآپریٹو سوسائٹی، جس میں کم از کم 50فیصد خواتین بطور پرائمری ممبر ہوں، جن کا کام تین ماہ تک جاری ہے، امداد کے لیے درخواست دینے کی اہل ہے جوبنیادی ڈھانچے، مدتی قرض اور ورکنگ کیپیٹل کے لیے کریڈٹ لنکیج کی صورت میں ہو گا، جس میں دیگر اسکیموں سے سبسڈی یا سود میں رعایت کی جائے گی۔ حکومت / ایجنسیوں کی ایک ترغیب کے طور پر، این سی ڈی سی نئی اور اختراعی سرگرمیوں کے لیے مدتی قرض کے حصے پر اپنی شرح سود پر 2فیصد سود کی رعایت اور دیگر تمام سرگرمیوں کے لیے مدتی قرض کے حصے پر اپنی شرح سود پر 1فیصد سود کی رعایت فراہم کرتا ہے جس کے نتیجے میں قرض لینے کے اخراجات کم ہوتے ہیں۔
سویم شکتی سہکار یوجنا: خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) کو قرض/پیشگی رقم فراہم کرنے کے لیے زرعی کریڈٹ کوآپریٹیو کو این سی ڈی سی کی مالی مدد فراہم کرنے کی نئی اسکیم۔
************
ش ح۔ ح ا۔ف ر
(U: 6671)
(Release ID: 2018816)
Visitor Counter : 44