پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایت راج وزارت میں سکریٹری جناب وویک بھاردواج اور ایم او آر ڈی میں سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ نے آج نئی دلی میں پنچایت راج کے قومی دن کے موقع پر   بنیادی سطح پر حکمرانی سے متعلق قومی کانفرنس کا افتتاح کیا

Posted On: 24 APR 2024 6:50PM by PIB Delhi

پنچایت راج وزارت میں سکریٹری جناب وویک بھاردواج اور سکریٹری دیہی ترقیات محکمہ جناب شیلیش کمار سنگھ نے آج نئی دلی میں پنچایت راج کے قومی دن کے موقع پر ایک کانفرنس کا افتتاح کیا، جس کا موضوع تھا ‘‘ 73ویں آئینی ترمیم کی تین دہائیوں بعد بنیادی سطح پر گورننس’’۔

A person holding a candleDescription automatically generated with medium confidence

پنچایت راج وزارت میں سکریٹری جناب وویک بھاردواج نے شہریوں کو تفویض اختیارات اور پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول کے لئے بنیادی سطح  پر ڈیجیٹل گورننس کے اظہار کے انوکھے موقع پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی آر آئی میں بھاری تعداد میں خواتین نمائندوں کا منتخب ہو کر آنا دیہی ہندوستان میں خواتین کی قیادت میں ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Q4JR.jpg

جناب  وویک بھاردواج نے وزارت کی جانب سے مضبوط، باصلاحیت اور خودکفیل پنچایتوں تیار کرنے کے عہد کو دوہرایا۔

A group of people at a podiumDescription automatically generated

دیہی ترقی محکمے میں سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ مقامی سیلف گورنمنٹ کو مستحکم کرنے کے لئے پنچایت کی سطح پر ترقیاتی سرگرمیوں اور ڈیجیٹل اقدامات کو ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔

1.jpg

ٹیکنیکل سیشن کی سربراہی دیہی ترقی محکمے میں سابق سکریٹری جناب امرجیت سنہا اور پنچایت راج وزارت میں     سابق سکریٹری جناب سنیل کمار نے اپنی تقریروں میں مؤثر عوامی خدمات کی فراہمی میں آنے والی آزمائشوں کا ذکرکیا، جن کا پی آر آئی کو  سامنا کرنا پڑتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005R4GS.jpg

ممتاز مقررین ، جنہوں نے اپنی بھر پور صلاحیتوں اور تجربات کی روشنی میں حاضرین کو اپنی گرانقدر آراء اور خیالات سے استفادہ کرنے کا موقع دیا، ان میں ڈاکٹر جی نریندر کمار، ڈی جی این آئی آر ڈی اینڈ پی آر،  محترمہ اوما مہ مہادیون،  ایڈیشنل چیف سکریٹری (پنچایت راج)، حکومت کرناٹک، جناب  آلوک پریم ناگر، جوائنٹ سکریٹری ایم او پی آر ڈاکٹر شرمیلا میری جوزف، پرنسپل سکریٹری ( ایل ایس جی ڈی) حکومت کیرالہ، جناب  سنکیت ایس  بھونڈوے جوائنٹ سکریٹری، ایم ای آئی  ٹی وائی وغیرہ شامل ہیں۔

A group of people sitting in a conference roomDescription automatically generated

کلیدی اسٹیک ہولڈروں بشمول مرکزی اور ریاستی حکومتوں، این آئی آر ڈی اینڈ پی آر، ایس آئی آر ڈی اینڈ پی آرس، ماہرین، ماہرین تعلیم، اقوام متحدہ/ کثیر جہتی تنظیموں، اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے حکام نے دیہی نظم و نسق کی تبدیلی کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے پر غور کئے۔ گفتگو پنچایتی راج اداروں کے اثرات کا جائزہ لینے اور ڈیجیٹل/ای-گورننس اقدامات کو یکجا کرنے پر مرکوز رہی۔

A group of people posing for a photoDescription automatically generated

پنچایتی راج کی وزارت کے ذریعہ منعقدہ اس تقریب میں آئین (73ویں ترمیم) ایکٹ 1992 کے نفاذ کو یاد كیا گیا جس كے تحت پنچایتی راج اداروں کو آئینی درجہ دیا گیا تھا۔ اس كانفرنس میں مختلف پینلسٹوں نے بصیرت انگیز شراکت كی۔ شرکاء نے اچھی دیہی حکمرانی کے اصولوں، آخری میل تک موثر ترسیل کے لیے پی آر آئیز کو مضبوط بنانے اور وزارت کےسمارٹ پنچایتوںکے وژن پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈیجیٹل صلاحیت سازی، شفافیت كے فروغ اور گرام پنچایت کی سطح پر ای-گورننس کو ادارہ جاتی بنانے کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔

بنیادی سطح كی حكمرانی پر نیشنل کانفرنس میں ملک کے مختلف حصوں سے تقریباً 300 نمائندوں نے شرکت کی۔ اس میں وزارت کی ترجیحات پر روشنی ڈالی گئی جس میں صلاحیت سازی کے ذریعے پی آر آئیز کو مضبوط کرنا، انہیں ڈیجیٹل اعتبار سے بااختیار بنانے کے ذریعے بنیادی سطح پر حکمرانی کو مضبوط بنانا، فعال پنچایتی بنیادی ڈھانچے کو یقینی بنانا اور مناسب انسانی وسائل کی سہولت فراہم کرنا شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009WZCG.jpg

  بات چیت میں دیہی شہریوں کی زندگی كو آسان بنانے اور کاروبار کرنے میں آسانی پیدا كرنے میں 2.50 لاکھ گرام پنچایتوں کے مرکزی کردار پر زور دیا گیا۔ آج جبكہ ہندوستان قومی پنچایتی راج دن منا رہا ہے وزارت پالیسی اقدامات اور اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنیادی سطح پر گورننس ایکو سسٹم کو متحرک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

A group of people standing in front of a large screenDescription automatically generated

اس موقع پر،انڈیاز ہیریٹیجپر ایک پرکشش تصویری نمائش نے مالا مال دیہی ہندوستانی ثقافت کی نمائش کی جس کا مقصد گرام پنچایتوں کی آمدنی اور ترقی کے لیے وراثت کے استعمال پر بات چیت کو متحرك كرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011S0SO.jpg

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 

 


(Release ID: 2018791) Visitor Counter : 516


Read this release in: English , Hindi , Tamil