کوئلے کی وزارت
مالی سال 2025-2024 کے لئے ملک بھر میں مرکزی پبلک سیکٹر، ریاستی حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کی کوئلے اور لگنائٹ كانوں کی زیر زمین تہوں کے سالانہ گریڈ كا اعلامیہ
Posted On:
24 APR 2024 6:11PM by PIB Delhi
توانائی کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے اور کوئلہ ہندوستان کی توانائی کی حفاظت اور معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اور ملک میں تجارتی توانائی کا بنیادی ذریعہ بنا ہوا ہے۔ یہ ایک قابل اعتماد اور مستحکم توانائی کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے جو صنعتی ترقی کو برقرار رکھنے ار شہر کاری كے عمل کو تقویت دینے کے لیے اہم ہے۔
کول کنٹرولرز آرگنائزیشن (سی سی او) وزارت کوئلہ کا ایک ماتحت دفتر ہے جو کوئلے کے نمونے لینے کا طریقہ کار اور معیار طے کرنے كے علاوہ کلاس کی درستگی اور گریڈ کو یقینی بنانے کے لیے کولریز کا معائنہ کرتا ہے اور کولیری کنٹرول كے ضابطوں مجریہ 2004 (2021 میں ترمیم شدہ) کے تحت کولیری میں کان کنی کی جانے والی تہوں کے کوئلے کے گریڈ کے اعلان اور دیکھ بھال کے مقصد سے ہدایات جاری کرتا ہے۔ فیصلہ سازی کے عمل کے لیے مرکزی پبلک سیکٹر كی، ریاستی حکومت كی اور پرائیویٹ کوئلہ اور لگنائٹ کانوں کے کوالٹی ڈیٹا کی دستیابی سب سے اہم ہے۔
کول کنٹرولر آرگنائزیشن (سی سی او) نے جس کے دھنباد، رانچی، بلاس پور، ناگپور، سمبل پور، اور کوٹھا گوڈیم میں اس کے فیلڈ دفاتر ہیں، سال 2025-2024 کے لیے سنٹرل پبلک سیکٹر یونٹس، ریاستی حكومتوں اور نجی شعبے کی کوئلہ اور لگنائٹ کانوں سے کوئلے کے نمونے لینے اور ان کا تجزیہ کرنے کی مشق کی تھی۔
سی پی ایس یو (331)، ریاستی حکومت (69) اور نجی شعبے (27) کی تقریباً 427 کانوں میں سالانہ نمونے لینے کی مشق کی گئی۔ گریڈ کی درستگی کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیے گئے نمونوں کا دو مختلف لیباریٹریوں میں تجزیہ کیا گیا۔
طے شدہ طریقہ کار کے مطابق كانوں کی تہوں كی سالانہ گریڈنگ کے اعلان کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ پبلک سیکٹر، ریاستی حکومت اور پرائیویٹ كانوں کی تمام کوئلہ اور لگنائٹ کانوں کی تہوں کا معلنہ گریڈ 01.04.2024 سے نافذ ہوگا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 2018779)
Visitor Counter : 64