وزارت دفاع

سکریٹری دفاع کی قیادت میں ہندوستانی وفد،قزاخستان میں ایس سی او وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کرے گا

Posted On: 24 APR 2024 7:23PM by PIB Delhi

دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارمنے ، آستانہ، قزاخستان میں ،مورخہ25سے26 اپریل 2024 تک شنگھائی تعاون تنظیم(ای سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کی سالانہ میٹنگ میں ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں دفاعی تعاون کے اقدامات سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے اندر علاقائی سلامتی کے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

سیکریٹری دفاع، وزارتی اجلاس میں بھارت کا بیان دیں گے۔ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے دوست ممالک کے وزرائے دفاع سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

*****

U.No.6663

(ش ح –ا ع- ر ا)   



(Release ID: 2018777) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi , Tamil