مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

سی- ڈاٹ اور آئی آئی ٹی جودھپور نے ’’5جی کے نیٹ ورک میں خودکار سروس مینجمنٹ اور اے آئی کے استعمال سے آگے‘‘ کے معاہدے پر دستخط کیے


یہ ٹیکنالوجی، نیٹ ورک کی منصوبہ بندی، 5جی اور اس سے بعد کے نیٹ ورکس کی وقت کی اہم خدمات کی تخلیق اور انتظام کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کرے گی

Posted On: 23 APR 2024 5:48PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) کے سی- ڈاٹ کے پریمیئر ٹیلی کام تحقیق و ترقی کے مرکز اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، جودھپور (آئی آئی ٹی - جے) نے ’’اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے 5 جی اور اس کے بعد کے نیٹ ورکس میں خودکار سروس انتظامیہ‘‘ کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدے پر ڈی او ٹی کے ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ (ٹی ٹی ڈی ایف) کے تحت دستخط کیے گئے ہیں، جو کہ دیہی اور دور دراز علاقوں میں ٹیکنالوجی کے ڈیزائن، ترقی، ٹیلی کمیونیکیشن مصنوعات کی کمرشلائزیشن اور سستی براڈ بینڈ اور موبائل سروسز کو فعال کرنے کے حل میں شامل گھریلو کمپنیوں اور اداروں کو فنڈنگ معاونت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

بنیادی مقصد 5 جی جیسے نیٹ ورک میں پیدا ہونے والی مسلسل معلومات کو استعمال کرتے ہوئے، خودکار نیٹ ورک انتظام، نقص کا پتہ لگانے اور تشخیصی تکنیک کے لیے اے آئی فریم ورک تیار کرنا ہے۔ یہ سروس ریئل ٹائم 5 جی اور بیونڈ ٹیسٹ بیڈ ( او-آر اے این کی تعمیل میں) قائم کرے گی، تاکہ ترقی یافتہ خودکار نیٹ ورک انتظامیہ کے مظاہرے اور مخصوص ایپلی کیشن کے استعمال کے کیسز، جیسے کہ اسمارٹ میٹرنگ، دور سے چلنے والی گاڑیاں وغیرہ کے ساتھ مل کر سلائسنگ تکنیک کا مظاہرہ کیا جا سکے۔۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں سی – ڈاٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پنکج کمار دلیلا اور آئی آئی ٹی جودھپور کے الیکٹریکل انجینئرنگ کے شعبہ ایم پی آر میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سائی کرن نے شرکت کی۔

ڈاکٹر سائی کرن، ایم پی آر ، ایسوسی ایٹ پروفیسر،آئی آئی ٹی - جودھپور نے کہا کہ ’’ ہم ڈی او ٹی سے موصول ہونے والی تحقیق و ترقی کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں، جو 5 جی اور 6 جی ٹیلی کام نیٹ ورکس مینجمنٹ میں انقلاب لانے اور سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جدید تحقیق اور ترقی کے اقدامات کو جِلا بخشے گی ۔ جدید ترین اے آئی، ٹیکنالوجیزیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ہماری ٹیم خودکار نیٹ ورک مینجمنٹ سلوشنز کی تخلیق میں آگے بڑھے گی جو کم تاخیر اور اعلی قابل اعتماد کارکردگی کو یقینی بناتے ہیں، نئے 5 جی اور 6 جی ایپلیکیشن عمودی ، جیسے کہ دور دراز سے چلنے والی گاڑیاں، اسمارٹ سٹیز وغیرہ کی ترقی کو قابل بناتے ہیں۔‘‘

سی – ڈاٹ اور آئی آئی ٹی - جودھپور نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس پروجیکٹ کی کامیاب تکمیل ، نقل و حمل کے نظام، اسمارٹ شہروں کے شعبوں میں استعمال کے نئے کیسز کو قابل بنائے گی اور ہندوستان کو مستقبل کے 6 جی ٹیلی کام کے معیارات کے لیے بہتر شراکت کی اجازت دے گی۔

*****

U.No.6640

(ش ح –ا ع- ر ا)   



(Release ID: 2018634) Visitor Counter : 43


Read this release in: Tamil , English , Hindi