قانون اور انصاف کی وزارت

ون نیشن ون الیکشن پر صنعتوں کے نمائندوں نے ایچ ایل سی سے ملاقات کی: مشاورت کا عمل جاری ہے

Posted On: 06 FEB 2024 9:00PM by PIB Delhi

ون نیشن ون الیکشن پر اعلیٰ سطحی کمیٹی نے، جس کی صدارت سابق صدر ہند جناب رام ناتھ کووند نے کی، آج ملک میں بیک وقت انتخابات کے انعقاد کے موضوع پر صنعتوں کے نمائندوں سے مشاورت جاری رکھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UBFY.jpg

فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (فکّی) کا ایک وفد جس میں ڈاکٹر انیش شاہ، صدر، جناب ہرش وردھن اگروال، سینئر نائب صدر،جناب اننت گوئنکا، نائب صدر، شری ایس کے پاٹھک، سکریٹری جنرل محترمہ جیوتی وج ، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل اور تنظیم کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل جناب انشومن کھنہ نے چیئرمین ایچ ایل سی، جناب کووند اور اس کے ممبران جناب غلام نبی آزاد، راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے سابق لیڈر، جناب این کے سنگھ، سابق چیئرمین این کے سنگھ 15ویں مالیاتی کمیشن، ڈاکٹر سبھاش سی کشیپ، سابق سکریٹری جنرل، لوک سبھا، اور جناب سنجے کوٹھاری، سابق چیف ویجیلنس کمشنر کے ساتھ ملاقات کی اور ایک پریزنٹیشن پیش کی۔

فکّی نے اپنی پریزنٹیشن میں ون نیشن ون الیکشن کے تصور کی حمایت کی، کیونکہ مختلف سطحوں پر متعدد انتخابات کاروبار کرنے کی آسانی پر منفی اثر ڈالتے ہیں اور فیصلہ سازی میں سست روی کا باعث بنتے ہیں۔ فکّی نے مزید تجویز کیا کہ ملک میں بیک وقت انتخابات کے انعقاد سے ہونے والے اخراجات کی بچت کو حکومتی اخراجات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ معاشی ترقی اور معاش کی پیداوار کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

******

 (ش ح۔س ب۔ع آ)

U-6635



(Release ID: 2018567) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi , Punjabi