پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایتی راج کی وزارت كی جانب سے 24 اپریل 2024 کو قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر بنیادی سطح پر حکمرانی پر قومی كانفرنس کا اہتمام

Posted On: 22 APR 2024 5:56PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت 24 اپریل 2024 کو وگیان بھون واقع نئی دہلی میں قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر 73ویں آئینی ترمیم کی تین دہائیوں کے بعد بنیادی سطح پر حكمرانی كے موضوع پر ایک قومی كانفرنس کا اہتمام کر رہی ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھردواج اور سکریٹری محکمہ دیہی ترقی جناب شیلیش کمار سنگھ پنچایتی راج کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار اور دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں قومی كانفرنس کا افتتاح کریں گے۔

بنیادی سطح كی حكمرانی پر نیشنل کانفرنس کا مقصد ذمہ داران بشمول مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے حکام، این آئی ڈی اینڈ پی آر، ایس آئی آر ڈی اینڈ پی آرس کے فیکلٹی ممبران، ماہرین تعلیم، موضوعاتی ماہرین، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے نمائندوں، اور سول سوسائٹی آرگنائزیشنوں کے درمیان بات چیت اور تعاون کو آسان بنانا ہے۔ عوامی خدمات کی فراہمی میں انقلاب آفریں تبدیلی لانے ، پنچایت گورننس میں انقلاب آفریں تبدیلی لانے اور مختلف وزارتوں/محکموں کے ڈیجیٹل گورننس کے اقدامات کو یکجا کرنے میں پنچایتی راج وزارت کے اقدامات میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا کردار بحث کے اہم موضوعات میں شامل ہوں گے،

یہ ایک روزہ كانفرنس کامیابیوں کا اندازہ لگانے، چیلنجوں کی نشاندہی کرنے اور پنچایتی راج اداروں کے ذریعے بنیادی گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی کا داءرہ بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم پیش کرتی ہے۔ كانفرنس میں دیہی علاقوں میں گڈ گورننس کے اصولوں کے ارتقاء اور پنچایتی راج اداروں کو موثر عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے گاڑیوں کے طور پر مضبوط بنانے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کی جاءے گی۔

ڈیجیٹل بااختیاری کے رُخ پر پنچایتی راج کی وزارت کی جاری کوششیں اسمارٹ پنچایتوں کے تصور اور وژن کو پورا کرنے کے اس کے مشن کی بنیاد ہیں۔ مضبوط ای-گورننس اقدامات کے ذریعے، وزارت شفافیت، کارکردگی اور بنیادی سطح پر حکمرانی میں لوگوں کی شرکت کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈیجیٹل حکمت عملیوں کے بامعنی نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے تربیتی پروگرام بھی جاری ہیں۔ وزارت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے بنیادی سطح پر حکمرانی میں شہریوں کو حساس اور شریكِ عمل کرتی ہے۔

پنچایتیں حکومت کے تیسرے درجے اور مرکزی حکومت اور دیہی برادریوں کے درمیان بنیادی انٹرفیس کے طور پر زندگی كو آسان بنانے اور دیہی ہندوستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ وزارت کے ڈیجیٹل اقدامات ملک بھر میں گرام پنچایتوں میں خود انحصاری کو فروغ دینے، پائیدار معاش سامنے لانے، جامع ترقی کی حمایت كرنے اور پائیدار ترقی کے اہداف  کی مقامیت کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

پنچایتی راج کی وزارت ہر سال 24 اپریل کو قومی پنچایتی راج دن کے طور پر گہرے جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہے۔  24 اپریل 1993 کو ہی آئین میں (73 ویں ترمیم) كے ایکٹ مجریہ 1992 کو نافذ کیا گیا تھا۔ بنیادی سطح كی حكمرانی پر قومی كانفرنس کی اس لحاظ سے خاص اہمیت ہے کہ یہ آئین میں (73ویں ترمیم) كے ایکٹ کی تین دہائیوں اور پنچایتی راج کی وزارت کے قیام کے بعد سے دو دہائیوں کے ساتھ منطبق ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت جدید اقدامات اور ڈیجیٹل مداخلتوں کے ذریعے بنیادی سطح پر حکمرانی کو بااختیار بنانے اور دیہی ہندوستان میں پائیدار ترقی کے اہداف  کی مقامیت کو آگے بڑھانے میں پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے وقف ہے۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا


(Release ID: 2018512)