وزارت دفاع

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان فرانس کے سرکاری دورے پر

Posted On: 21 APR 2024 7:33PM by PIB Delhi

چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان فرانس کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات کو جس میں گزشتہ چند برسوں میں کافی تیزی آئی ہے، مزید تقویت دینا ہے۔

اپنے دورے میں جنرل انل چوہان فرانس کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ ان میں ان کے فرانسیسی ہم منصب  چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ای ایم اے)، جنرل تھیری برکھارڈ، ڈائریکٹر آئی ایچ ای ڈی این (نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہائر ڈیفنس اسٹڈیز) اور ڈائریکٹر جنرل آرمامنٹ شامل ہیں۔

جنرل انل چوہان فرانسیسی خلائی کمان، بری فوجی کمان کا دورہ کریں گے اور ایکول ملٹیر (اسکول آف ملٹری) میں آرمی اور جوائنٹ اسٹاف کورس کے طلباء افسران سے خطاب کریں گے۔ وہ فرانس کی چند معروف دفاعی صنعتوں بشمول سیفرن گروپ، نول گروپ اور ڈسالٹ ایوی ایشن کا دورہ کریں گے۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف ویلرس-گوئیسلین میں نیوے-چیپل میموریل اور انڈین میموریل کا بھی دورہ کریں گے اور اُن بہادر ہندوستانی فوجیوں کے اعزاز میں پھولوں کی چادر چڑھائیں گے جنہوں نے پہلی عالمی جنگ کے دوران عظیم قربانیاں دیں۔

******

 

U.No:6613

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2018396) Visitor Counter : 50