وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

میسرز ایل اینڈ ٹی شپ یارڈ، کٹوپلی میں تیسرے کیڈٹ تربیتی جہاز کی اسٹیل کٹنگ

Posted On: 20 APR 2024 6:18PM by PIB Delhi

 وزارت دفاع اور میسرز ایل اینڈ ٹی کے درمیان تین کیڈٹ تربیتی جہازوں کے دیسی ڈیزائن اور تعمیر کا معاہدہ 23 مارچ کو طے پایا تھا۔ تیسرے کیڈٹ تربیتی جہاز (یارڈ-18005) کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب 20 اپریل 24 کو میسرز ایل اینڈ ٹی شپ یارڈ، کٹوپلی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت سکریٹری دفاع جناب گریدھر ارمانے نے کی اور اس موقع پر ایل اینڈ ٹی پریسیشن انجینئرنگ اینڈ سسٹم کے ایگزیکٹو نائب صدر جناب ارون رام چندانی کی موجودگی میں بھارتی بحریہ اور میسرز ایل اینڈ ٹی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ان کیڈٹ تربیتی جہازوں کو ساحل پر ان کی بنیادی تربیت کے بعد سمندر میں افسر کیڈٹس کی تربیت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یہ بحری جہاز دوست ممالک کے کیڈٹس کو تربیتی سہولیات بھی فراہم کریں گے۔ امکان ہے کہ یہ جہاز ستمبر 2026 سے آئی این کو فراہم کیے جائیں گے۔ یہ بھارتی بحریہ کے دیسی جہاز سازی کی جستجو میں ایک اور اہم سنگ میل ہے اور یہ حکومت ہند کے ’آتم نربھر بھارت‘ اور ’میک ان انڈیا‘ اقدام کے وژن سے آہنگ ہے۔ طویل مدتی انٹیگریٹڈ پرسپیکٹو پلان (ایل ٹی آئی پی پی 2012-27) میں بھارتی بحریہ کے لیے تین کیڈٹ تربیتی جہازوں کی فورس لیول کا تصور کیا گیا ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 6606


(Release ID: 2018358) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil