سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

فلکی طبعیات کے ہندوستانی انسٹی ٹیوٹ(آئی آئی اے ) نے شری رام للا کی پیشانی پر سورج کی کرنیں لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے

Posted On: 17 APR 2024 8:11PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے تحت خودمختار ادارے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹروفزکس (آئی آئی اے) نے ایودھیا میں سوریہ تلک پروجیکٹ میں کلیدی رول ادا کیاہے ۔ سوریہ تلک پروجیکٹ کے تحت چیترا مہینے میں سری رام نومی کے موقع پر شری رام للا کی پیشانی پر دن کے بارہ بجے سورج  کی کرنیں لائی گئیں۔ آئی آئی اے ٹیم نے سورج کے رخ اور دیگر متعلقہ پہلوؤں کا حساب کرکے اس مقام پر یہ کام انجام دیا۔

شرم رام نومی تہوار کی انگلش کیلنڈر کے حساب سے تاریخ ہر سال تبدیل ہوتی ہے کیونکہ اس میں قمری کیلنڈی پر عمل کیا جاتا ہے۔ لہذا ہر سال رام نومی کے موقع پر سورج کی پوزیشن بدل جاتی ہے۔ تفصیلی حساب کتاب سے پتہ چلتا ہے کہ شری رام نومی کی انگلش کیلنڈر کی تاریخ ہر انیس سال بعد بدلتی ہے۔ ان دنوں میں آسمان میں سورج کی پوزیشن کا حساب کرنا علم فلکیات میں مہارت کا متقاضی ہے۔

آئی آئی ٹیم نے 19 برس کی سائیکل کے کیلنڈر کے دنوں کا حساب لگایا اور رام نومی کی تاریخوں میں اس کی پوزیشن کا تخمینہ لگایا۔

ان لوگوں نے مندر کی چھت سے شرم رام للا کی مورتی کی پیشانی پر سورج کی کرنیں لانے کے سلسلے میں ایک آپٹو میکنکل سسٹم کے ڈیزائن سے استفادہ کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ مورتی کی پیشانی پر تقریبا چھ منٹ تک سورج کی روشنی پڑے۔

مندر کیونکہ ابھی مکمل نہیں ہوا ہے لہذا آئی آئی اے ماہرین نے ڈیزائن میں اس طرح سے تبدیلی کی  یہ  موجودہ ڈھانچے کے مطابق ہوسکے۔ چار آئینے  اور دو لینس استعمال کئے گئے اور سترہ اپریل 2024 کو سوریہ تلک عمل میں آیا۔ آئی آئی اے کے ماہرین نے آئینوں اور لینس کو مطلوبہ پوزیشن میں لگانے کا انتہائی اہم کام انجام دیا اور سترہ اپریل 2024 کو پہلے پہل سوریہ تلک سے قبل کئی آزمائشی مرحلے انجام دیئے گئے۔

اس مقام پر آپٹو میکنکل سسٹم پر عمل آوری سی بی آر آئی کے زیرانتظام ہوئی۔ یہ ڈیوائس آپٹکس، بنگلور نے تیار کی تھی۔

چار آئینوں اور چار لینسوں کو استعمال کرتے ہوئے حتمی ڈیزائن مندر کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد نصب کیا جائے گا۔ اور آئینے اور لینس مستقل طور پر اس پوزیشن پر لگائے جائیں گے۔ سورج کی روشنی نہ ہو یا بادل چھائے ہوئے ہوں گے تو یہ میکنزم کام نہیں کرے گا۔ پہلے والے آئینے کو ہرسال شری رام نومی سے قبل منتقل کیا جائے گا۔ لینس اور آئینے ہولڈروں کے اوپر نصب ہیں اور قابل رسائی ہونے کی وجہ سے وقتا فوقتا ان کو صاف کیا جاسکتا ہے۔

یہ ڈیوائس آپٹکا، بنگلور نے تیار کی ہے اور آپٹو میکنکل سسٹم کی عمل آوری سی ایس آئی آر۔ سی بی آر آئی کے ذریعہ کی گئی ہے۔

*****

U.No:6583

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2018145) Visitor Counter : 35