وزارت خزانہ

سی بی ڈی ٹی نے مالی سال دوہزار تئیس چوبیس میں ایک سو پچیس ایڈوانس پرائسنگ ایگریمنٹ (اے پی اے ایس ) پر دستخط کئے جو ایک ریکارڈ ہے


اے پی اے پروگرام کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر چھ سو اکتالیس (اے پی اے ایس) کئے گئے ہیں

Posted On: 16 APR 2024 8:04PM by PIB Delhi

سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکس ( سی بی ڈی ٹی ) نے مالی سال 24-2023 کے دوران انڈین ٹیکس پیرز کے ساتھ 125 ایڈوانس پرائسنگ ایگریمنٹ (اے پی اے ایس ) پر دستخط کئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ ان میں 86 یکطرفہ اے پی اے ایس اور 39 دوطرفہ اے پی اے ایس (پی اے پی اے ایس ) شامل ہیں۔ اے پی اے پروگرام کے آغاز سے اب تک کسی مالی سال کے دوران دستخط ہوئنے والے اے پی اے کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس کے ساتھ ہی اے پی اے پروگرام کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر کئے گئے اے پی اے ایس کی تعداد 641 ہوگئی ہے۔ جن میں 506 یواے پی اے ایس اور 135 بی اے پی اے ایس شامل ہیں۔

مالی سال 24-2023 میں سی بی ڈی ٹی نے آج تک کسی مالی سال کے دوران سب سے بڑی تعداد میں بی اے پی اے ایس سائن کئے ہیں۔ ہندوستان کے معاہدہ ساجھیداروں کینڈا، آسٹریلیا، ڈنمارک ، جاپان ، سنگا پور، برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ باہمی معاہدوں کے نتیجے میں یہ بی اے پی اے ایس سائن ہوئے ہیں۔

اے پی اے اسکیم ٹرانسسفر پرائسنگ کے ڈومین میں ٹیکس دہندگان کو یقینی صورتحال فراہم کرنے کے لئے ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکس دہندگان کو چار برسوں کے لئے اے اپی اے واپس لینے کا اختیار حاصل ہے۔ دو طرفہ اے پی اے ایس پر دستخط ہونے سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو دوہرے ٹیکس کے امکانات سے دور رہنے یا اضافی موقع حاصل ہوتا ہے۔

اے پی اے پروگرام سے حکومت ہند کے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے مشن میں خاطر خواہ مدد ملی ہے خاص طور پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کو جن کے سرحد پار کے لین دین بھاری تعداد میں ہیں۔

******

 

U.No:6579

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2018099) Visitor Counter : 45


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Punjabi