وزارت دفاع

تمہیدی بحری خلعت تقریب 2024


چیف آف دی نیول اسٹاف، گوا میں نیول انوسٹیچر( خلعت) تقریب کے دوران بہادری اور ممتاز خدمات سے متعلق تمغے پیش کریں گے

Posted On: 13 APR 2024 4:41PM by PIB Delhi

بہادری، قیادت، پیشہ ورانہ کارنامے اور اعلیٰ سطح کی ممتاز خدمات کا مظاہرہ  کرنے والے بحریہ کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بحری خلعت کی تقریب 2024 ، 14 اپریل 2024 کوگوا کے آئی این ایس ہنسا  میں  منعقد کی جائے گی ۔ تقریب کے دوران ایڈمرل آر ہری کمار، چیف آف دی نیول اسٹاف (سی این ایس)، ہندوستان کے معزز صدر کی جانب سے وصول کنندگان کو بہادری اور ممتاز خدمات کے اعزازات سے نوازیں گے۔

تقریب کے دوران پیش کیے جانے والے ایوارڈز میں نو سینا میڈلز (بہادری)، نو سینا میڈلز (فرض کے تئیں  لگن) اور وششٹ سیوا میڈلز شامل ہیں۔

سی این ایس، فلائٹ سیفٹی کو فروغ دینے کے لیے کیپٹن روی دھیر میموریل گولڈ میڈل اور ہتھیاروں کی بہتری اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے شعبے میں اہم تحقیق کے لیے لیفٹیننٹ وی کے جین میموریل گولڈ میڈل بھی پیش کریں گے ۔ تقریب کے دوران مختلف یونٹس کو یونٹ سائیٹیشن سے بھی نوازا جائے گا۔

تقریب کا آغاز ایک رسمی پریڈ کے ساتھ ہوگا اور ہندوستانی بحریہ کے کئی اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایوارڈ یافتگان کی شریک حیات اور خاندان کے افراد اس کا مشاہدہ کریں گے۔

تقریب 14 اپریل 2024 کو شام 5:00 بجے سے ’انڈین نیوی یوٹیوب‘ چینل پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/NIC2024(1)IMKI.JPG

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO.6542



(Release ID: 2017858) Visitor Counter : 44


Read this release in: English , Hindi , Tamil