امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صارفین امور محکمے کی سیکریٹری نے دالوں کی دستیابی کا جائزہ لیا، دال صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگیں کیں


صارفین امور محکمے کی سیکریٹری نے میانمار سے دالوں کی درآمدات سے متعلق ایشوز پر یانگون میں ہندوستانی مشن کے ساتھ میٹنگ کی

Posted On: 13 APR 2024 11:11AM by PIB Delhi

صارفین امور محکمے کی سیکریٹری محترمہ ندھی کھرے نے 15 اپریل 2024 سے آن لائن اسٹاک نگرانی  کے آپریشن  کے لیے دال صنعت کے نمائندوں کے ساتھ  سلسلے وار بات چیت کے دوران اس بات پر زور دیا کہ دالوں کی پیشگی تجارت میں ملوث پائے جانے والے شخص سے ضروری ایشاء ایکٹ کے التزامات کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

حقائق کی اضافی تصدیق کے لیے اسٹاک کی صورت کے سلسلے میں صنعتی دنیا سے موصولہ فیڈ بیک اور بازار کے مختلف شرکاء سے معلومات جمع کی گئی ہے۔

انہوں نے میانمار سے دالوں کی درآمدات کے سلسلے میں ترمیم شدہ تبادلہ شرحوں اور میانمار میں درآمد کاروں کے ذریعے رکھے گئے اسٹاک کے مد نظر درآمدات کی قیمتوں جیسے ایشوز پر یانگون میں ہندوستانی مشن کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ ہندوستانی مشن نے بتایا کہ کاروباری لین دین کو آسان اور زیادہ کارگر بنانے کے لیے  روپی کیاٹ سیٹلمنٹ میکانزم  کو 25 جنوری 2024 سے فعال کیا گیا ہے۔ سینٹرل بینک آف  میانمار نے اسپیشل روپی ووسٹروں اکاؤنٹ(ایس آر وی اے) کے تحت ادائیگی عمل کے لیے 26 جنوری 2024 کو اصول وضوابط جاری کیا گیا ہے۔نیا سسٹم بحری اور سرحدی تجارت دونوں اور اشیاء کے ساتھ ساتھ خدمات کی تجارت پر بھی لاگو ہوگا۔تاجروں کے ذریعے سسٹم کو اپنانے سے  کرنسی تبدیلی سے متعلقہ لاگت میں کمی آئے گی اور  متعدد کرنسی تبدیلیوں کو ختم کرکے تبادلہ شرحوں سے متعلقہ پیچیدگیوں کو ختم کردیا جائے گا۔

اس سسٹم کے آپریشن کے بارے میں کاروباری برادریوں ، خاص طور سے دالوں کے درآمدکاروں کے درمیان الگ سے نشرو اشاعت کی جارہی ہے،جس میں ان سے پنجاب نیشنل بینک کے توسط سے ایس آر وی اے کا استعمال کرکے روپیہ/کیات راست ادائیگی سسٹم کا استعمال کرنے کی گزارش کی جارہی ہے۔

درآمد کاروں اور صنعتی دنیا کے دیگر شرکاء جیسے مل مالکان، اسٹاک جمع کرنےو الوں، خوردہ فروشوں وغیرہ سے  https://fcainfoweb.nic.in/psp/ پورٹل پر 15 اپریل 2024 سے ہفتہ واری بنیادی پر درآمد شدہ پیلی مٹر سمیت دالوں کے اپنے اسٹاک کا ایمانداری سے اعلان کرنے کو کہا گیا ہے۔ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو بھی تمام اسٹاک ہولڈنگ اداروں کے ذریعے ہفتہ وار اسٹاک کو ظاہر کرنے اور ان کے ذریعے اعلان شدہ اسٹاک کی تصدیق کرنے کو کہا گیا ہے۔اہم بندرگاہوں اور دال صنعت مراکز میں واقع گوداموں میں اسٹاک کی وقت وقت پر تصدیق کی جانی چاہئے اور اسٹاک کے اعلانیہ پورٹل پر غلط معلومات دینے والے اسٹاک ہولڈنگ اداروں پر سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

 (U: 6539)


(Release ID: 2017845) Visitor Counter : 70