جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

ہندوستان کی قابل تجدید توانائی کی ترقی سے متعلق ایجنسی لمٹیڈ(آئی آر ای ڈی اے) نے وراثت کا جشن منایا: ماضی کے لیڈروں نے مستقبل کے لئے نظریہ مشترک کیا

Posted On: 12 APR 2024 10:41AM by PIB Delhi

دس (10) اپریل 2024 کو ‘‘پبلک سیکٹر ڈے’’ کے موقع پر،  ہندوستان کی قابل تجدید توانائی کی ترقی  سے متعلق ایجنسی لمیٹڈ(آئی آر ای ڈی اے) نے ایک تقریب کی میزبانی کی، جس میں ایک خصوصی تقریب میں  اپنے پیشرووں اور ریٹائرڈ ملازمین کو اکٹھا کیا گیا جس کا مقصد  مسلسل کامیابی کی آگے بڑھانے کے لئے تنظیم کی وراثت کا جشن منانا اور ایک راستہ پیش کرنا تھا۔  اس تقریب میں سابقہ سی ایم ڈیز اور ڈائریکٹرز سمیت بیشتر ملازمت سے فارغ ہونے والے ملازمین کی پرجوش شرکت دیکھی گئی، جو کمپنی کے مستقبل کے لیے قیمتی معلومات کو یاد دلانے اور مشترک کرنے کے لئے جمع ہوئے تھے۔

A group of people standing in a roomDescription automatically generated

اس موقع نے معزز سابق فوجیوں کے لیے اپنے تجربات کو دوبارہ بیان کرنے اور  آئی اار ای ڈی اے کے سفر کو مزید تقویت دینے کے لیے معلومات پیش کرنے کی خاطر کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ سابق سی ایم ڈیز اور ڈائریکٹرز نے  آئی آر ای ڈی اے کی تیز رفتار ترقی کی رفتار کی تعریف کی اور کاروباری کامیابی کو فروغ دینے اور اس کی افرادی قوت کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کے مجموعی نقطہ نظر کو سراہا، نیز ملازمت سے فارغ ہونے والے ملازمین کی بھی تعریف کی اور ان کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے کا بھی اعادہ کیا۔

تقریب کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی، جناب  پردیپ کمار داس نے کہا کہ: ‘‘یہ تقریب بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ نہ صرف ہمارے قابل قدر پیشرووں اور فارغ التحصیل ساتھیوں کی شراکت کا احترام کرتا ہے بلکہ شمولیت کے کلچر کو فروغ دینے اورتعاون کرنےکے ہمارے عزم کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ ان کے تجربے اور معلومات کی بدولت آج ایسے انمول اثاثے ہیں جو ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے جب ہم قابل تجدید توانائی کی ترقی کے متحرک منظر نامے کو آگے بڑھائیں  گے۔ ہماری ترقی کی داستان  صرف تعداد اور کامیابیوں کے بارے میں نہیں ہے؛ یہ ان لوگوں کے بارے میں ہے جو ہماری ترقی اور کامیابی کی بنیاد رہے ہیں۔ ہم اپنے پیشروؤں کی دانشمندی اور رہنمائی کے شکر گزار ہیں، اور ہم اسی جذبے اور تعاون کے ساتھ آئی آر ای ڈی اے کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے منتظر ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KORY.jpg

 اس تقریب کے جشن کی ایک خاص بات ہسیا کاوی سمیلن تھی، جس نے حاضرین کو ہنسی اور دوستی کے لمحات  سے محظوظ کیا ، جس سے جشن کے ماحول کو مزید تقویت ملی۔ سامعین محترمہ منیشا شکلا، جناب  چراگ جین اور  جناب  سندر کٹاریہ کی شاعری میں بنے گہرے پیغامات سے  مسرور  تھے۔ نئی دہلی میں انڈیا ہیبی ٹیٹ سنٹر میں منعقدہ یہ تقریب  آئی آر ای ڈی اے کے اپنی افرادی قوت کے درمیان برادری اور تسلسل کے احساس کو فروغ دینے کے عزم کا ثبوت تھی۔

A person speaking on stage with people sitting on chairsDescription automatically generated

اس تقریب میں ڈائریکٹر (فنانس) ڈاکٹر بیجے کمار موہنتی، آزاد ڈائریکٹر جناب  رام نشل نشاد، چیف ویجیلنس آفیسر جناب  اجے کمار سہانی، اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ برانچ دفاتر میں تعینات آئی آر ای ڈی اے کے اہلکاروں نے ورچوئل موڈ میں تقریب میں شرکت کی۔

*************

( ش ح ۔ح ا۔ رض (

U. No.6524



(Release ID: 2017747) Visitor Counter : 46