وزارت دفاع

ہندستان شپ یارڈ لمیٹڈ، وشاکھاپٹنم میں ہندوستانی بحریہ کے لیے پہلےفلیٹ  سپورٹ شپ  کی اسٹیل کٹنگ

Posted On: 10 APR 2024 5:47PM by PIB Delhi

پانچ فلیٹ سپورٹ بحری جہازوں (ایف ایس  ایس) میں سے پہلے جہاز کی ‘اسٹیل کٹنگ’ تقریب 10 اپریل 24 کو ہندوستانی شپ یارڈ لمیٹڈ، وشاکھاپٹنم میں رکشا سیکریڑی جناب ارمانے کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مشرقی بحری کمان  کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ  اِن چیف  وائس ایڈمرل راجیش پینڈھارکر، ایچ ایس ایل کے سربراہ اور مینجنگ ڈائریکٹر کموڈور ہیمنت کھتری(سبکدوش) اور ہندوستانی بحریہ و ایچ ایس ایل کے دیگر اعلیٰ افسر موجود تھے۔

پانچ فلیٹ سپورٹ جہازوں کی تحویل کے لیے ایچ ایس ایل کے ساتھ معاہدوں پر اگست 2023 میں دستخط کئے گئے تھے اور جہازوں  کو 2027 کے وسط میں ہندوستانی بحریہ کو تقسیم کیا جانا ہے۔ بیڑے میں  شامل ہونے پر فلیٹ سپورٹ بحری جہاز سمندر میں بیڑے کے جہازوں کی از سر نوسپلائی کے توسط سے ہندوسانی بحریہ کی’بلیو واٹر’ صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے۔40,000 ٹن سے زیادہ کی گنجائش والے جہاز ایندھن، پانی، گولہ بارود اور ذخیرے کو لے جائیں گے اور تقسیم کریں گے۔ اس سے بندرگاہ پر لوٹے بغیر طویل وقت تک آپریشن کو اہل بنایا جاسکے گا۔ اس طرح بیڑے کی حکمت عملی  پر مبنی رسائی اور حرکت پذیری میں اضافہ ہوگا۔ دوسرے کردار میں ان جہازوں کو ایمرجنسی صورتحال میں ملازمین کو نکالنے اور قدرتی آفات کے دوران اس مقام پر امدادی اشیاء کی فوری ڈلیوری کے لیے انسانی مدد اور قدرتی آفات راحتی کاموں کے لیے مزین کیا جائے گا۔

سودیشی مینوفیکچررز کے ذریعے زیادہ تر آلات کے پوری طرح سے سودیشی ڈیزائن اور سورسنگ کے ساتھ یہ جہاز سازی پروجیکٹ ہندوستانی جہاز کی تعمیر صنعت کی حوصلہ افزائی کرے گی اور یہ آتم نر بھر بھارت، میک اِن انڈیا اور میک فار دی ورلڈ کی حکومت ہند کی پیش رفتوں کے عین مطابق ہے۔

 

001.jpeg

 

002.jpeg

 

**********

ش ح۔ج ق ۔ن ع

 (U: 6509)

Date: 10.04.2024

 



(Release ID: 2017661) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil