وزارت دفاع

سی او اے ایس جنرل منوج پانڈے نے ڈی ایس ایس سی،ویلنگٹن میں 79ویں اسٹاف کورس سے گزر رہےافسران سے خطاب کیا


جنرل منوج پانڈے نے انسانی وسائل کی اصلاحات کے ساتھ ساتھ ہندوستانی فوج میں جاری عدم توازن اورتنظیم نوپرروشنی ڈالی

Posted On: 08 APR 2024 6:43PM by PIB Delhi

فوجی سربراہ ،جنرل منوج پانڈے نے08اپریل 2024 کو ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن کا دورہ کیا۔سی او اے ایس نے 79ویں اسٹاف کورس سے گزرنے والے ہندوستانی مسلح افواج اور دوست ممالک کے غیرملکی طلباء افسران اور ڈی ایس ایس سی کے مستقل عملے سے خطاب کیا۔

سی اواےایس نےاپنے خطاب میں ہندوستانی فوج میں بے شمار سیکورٹی چیلنجزاورتبدیلی کی اصلاحات پرغورکیا۔ انہوں نے خاص طورپرانسانی وسائل کی اصلاحات کے ساتھ جاری عدم توازن  تنظیم نو پرروشنی ڈالی جو عمل آوری کے مختلف مراحل میں ہیں۔

انہوں نے تمام افسران کے لیے جدید ترین تکنیکی ترقی اور جنگ کے بدلتے ہوئے کردار سے باخبر رہنے کی ضرورت کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔انہوں نے خاص طور پر تینوں افواج کو تال میل اور مشترکہ ہنرمندی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

************

 

ش ح۔ج ق ۔ن ع

 (U: 6486)

Date: 08.04.2024

 



(Release ID: 2017469) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil