سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

بجلی سے چلنے والی گاڑیاں

Posted On: 08 FEB 2024 4:03PM by PIB Delhi

ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے مرکزی وزیرجناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ سی این جی، بائیو-سی این جی، ایل این جی، ای وی، بائیو فیول وغیرہ  جیسے غیرفاسل ایندھنوں سے  چلنے والی موٹر گاڑیوں کو فروغ دینے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے،گیسولین ، فلیکس  ایندھن ،بائیوڈیزل ، بائیوسی این جی ، لکویفائیڈ قدرتی گیس (ایل این جی )، گیسولین کے ساتھ ایتھنول کی آمیزش ،دوہرایندھن ، ہائیڈروئن وغیرہ کے ساتھ ایتھنول کی آمیزش کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر اخراج کے معیارات کو مطلع کیا ہے۔

ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں (ای وی ایس) کو اپنانے کو فروغ دینے کے لیے سڑک ٹرانسپورٹ اور  شاہراہوں کی وزارت کی طرف سے جو اقدامات کیے جا رہے ہیں وہ درج ذیل ہیں:-

(i) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے وائیڈ جی ایس آر749(ای) مورخہ 7 اگست 2018کو بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کے رجسٹریشن نشان کو ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لئے گرین بیک گراؤنڈ پر پیلے رنگ میں ہونے کی اطلاع دی ہے اور دیگر تمام معاملات کے لیے  گرین بیک گراؤنڈمیں  سفید رنگ میں ہونے کی اطلاع دی ہے۔

(ii) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، بذریعہ جی ایس آر525(ای)مورخہ 18 اکتوبر 2018، نے بیٹری سے چلنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور ایتھنول اور میتھانول ایندھن پر چلنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو بھی اجازت نامے کی ضروریات سے  مستثنیٰ رکھا ہے۔

(iii) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں  کی وزارت نے بذریعہ جی ایس آر525(ای) کے ذریعے 2 اگست 2021 کو بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے اجرا یا تجدید اور نئے رجسٹریشن نشان کی تفویض کے مقصد کے لیے فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔

(iv) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے 18 اپریل 2023 کوجی ایس آر302(ای) کے ذریعے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے تاکہ بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے آل انڈیا ٹورسٹ پرمٹ بغیر کسی پرمٹ فیس کی ادائیگی کے جاری کیا جائے۔

 

(v) سڑک  ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے یکم مارچ 2019 کوجی ایس آر167(ای) کو مطلع کیا ہے تاکہ گاڑیوں میں ہائبرڈ الیکٹرک سسٹم یا الیکٹرک کٹ کی ریٹرو فٹمنٹ ہو اور ان کے تعمیل کے معیارات اے آئی ایس 123 کے مطابق ہوں گے۔

(vi) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے 17 جولائی 2019 کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو الیکٹرک گاڑیوں کی ترغیب دینے اور مشترکہ نقل و حرکت اور عوامی نقل و حمل کے کاموں میں الیکٹرک گاڑیوں کو شامل کرنے کے بارے میں ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

(vii) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بغیر بیٹریوں کے الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت اور رجسٹریشن سے متعلق 12 اگست 2020 کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

بھاری صنعتوں کی وزارت نے ہندوستان میں الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے کے فروغ کے لیے درج ذیل تین اسکیمیں نافذ کی ہیں:-

  1. ہندوستان میں ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کو تیز تر اپنانا اور مینوفیکچرنگ (فیم انڈیا):- حکومت نے 10ہزارکروڑروپے کے تخمینے کے ساتھ یکم اپریل 2019کو پانچ سال کی مدت کے لئے فیم انڈیااسکیم کے  مرحلہ دوئم کو ابتدائی طورپرنوٹیفائی کیاہے جو مزید بڑھ کر 11500کروڑہوگیاہے ۔
  2. آٹوموبائل اور آٹوپارٹس  کی صنعت کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم:- حکومت نے25938کروڑروپے کے بجٹ تخمینے کے ساتھ کو آٹو موٹیو سیکٹر کے لیے پی ایل آئی اسکیم کو 15 ستمبر 2021  کومنظوری دی،اس اسکیم میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے 18فیصد تک مراعات فراہم کی جاتی ہیں۔

(iiiپیداوارسے جڑی ترغیباتی اسکیم (پی ایل آئی)، جدیدکیمسٹری سیلز(اے سی سی ) بیٹری اسٹوریج سے متعلق قومی پروگرام':- حکومت نے 12 مئی 2021 کو ملک میں اے سی سی  کی تیاری کے لیے پی ایل آئی اسکیم کو منظوری دے دی جس کا بجٹ  تخمینہ 18,100 کروڑ روپے ہے۔ اس اسکیم میں ملک میں 50 جی ڈبلیو ایچ کے لیے ایک مسابقتی اے سی سی  بیٹری مینوفیکچرنگ قائم کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔ مزید برآں،  نچ اے سی سی ٹیکنولوجیز کی 5جی ڈبلیو ایچ بھی اس اسکیم کے تحت آتی ہیں ۔ یہ اے سی سیز بیٹریوں میں استعمال ہوئیں جن کا مقصد الیکٹرانک گاڑیوں کو وسیع پیمانے پر اپنانے کو فروغ دینا ہے۔

رجسٹریشن سرٹیکفیٹ  (آرسی) کے واہن سنٹرلائزڈ ڈیٹا بیس میں دستیاب معلومات کے مطابق، ہندوستان میں رجسٹرڈ ای وی دو پہیوں، چار پہیوں، سامان کی نقل و حمل کی گاڑی اور مسافر گاڑیوں کی تعداد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

5فروری ،2024تک زمرہ بندی کے اعتبارسے ہندوستان میں الیکٹرانک گاڑیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔


Sr. No.

Vehicle category

Total

1

TWO WHEELER(T)

11,807

2

TWO WHEELER(NT)

18,49,813

3

TWO WHEELER (Invalid Carriage)

117

4

THREE WHEELER(T)

16,19,638

5

THREE WHEELER(NT)

1,538

6

MEDIUM PASSENGER VEHICLE

772

7

MEDIUM MOTOR VEHICLE

31

8

MEDIUM GOODS VEHICLE

31

9

LIGHT PASSENGER VEHICLE

19,653

10

LIGHT MOTOR VEHICLE

1,40,008

11

FOUR WHEELER (Invalid Carriage)

67

12

LIGHT GOODS VEHICLE

10,436

13

HEAVY PASSENGER VEHICLE

6,312

14

HEAVY MOTOR VEHICLE

153

15

HEAVY GOODS VEHICLE

542

16

OTHER THAN MENTIONED ABOVE

7,626

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*********

 

 (ش ح۔ ح ا۔ع آ)

U-6481



(Release ID: 2017391) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi