وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

 یوگا کے بین الاقوامی دن 2024 کے 75 دن کی الٹی گنتی شروع ہونے کے موقع پر یوگا مہوتسو مہاراشٹر کے پونے میں منعقد ہوا


یوگا مہوتسو نے یوگا کے ہزاروں شائقین کو راغب کیا

Posted On: 07 APR 2024 1:03PM by PIB Delhi

واڈیا کالج اسپورٹس گراؤنڈ، پونے (مہاراشٹر) میں یوگا کے بین الاقوامی دن کی 75 روزہ الٹی گنتی کے جشن کے طور پر منعقدہ ‘یوگا مہوتسو’ میں  لوگوں کی زبردست شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔ اس یوگا مہوتسو کا اہتمام مرارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی، وزارت آیوش، حکومت ہند نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔اس بڑی تقریب میں ہزاروں شرکاء جمع ہوئے اور مشترکہ یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) کی مشق میں سرگرمی سے مشغول رہے۔ جوش و خروش اور بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کا یہ شاندار مظاہرہ ذاتی اور سماجی بہتری کو فروغ دینے میں یوگا کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VDAN.jpg

اس اہم تقریب کو معزز مہمانوں نے اپنی موجودگی سے رونق بخشی۔ ان میں آیوش کی وزارت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب ستیہ جیت پال؛ یوگا ودیا گروکل، ناسک کے صدر اور ممتاز یوگا گرو جناب وشواس منڈلک؛ وزارت آیوش کی ڈائریکٹر محترمہ وجے لکشمی بھاردواج؛ ڈاکٹر ستیہ لکشمی، ڈائریکٹر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی، پونے اور ایم ڈی این آئی وائی کے ڈائریکٹر ویدیا ڈاکٹر کاشی ناتھ سماگندی شامل ہیں۔ ان کی شرکت نے اس موقع کی اہمیت میں اضافہ کیا، جو یوگا کو فروغ دینے اور افراد اور برادریوں کی بہتری کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس تقریب میں آیوش کی وزارت کے سینئر افسران، ریاستی حکومت اور بہت سے نامور معززین اور ماہرین نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب ستیہ جیت پال، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، آیوش کی وزارت نے کہا کہ ‘‘یہ بے حد خوشی اور فخر کی بات ہے کہ پونے اس قدیم ماحول میں اس شاندار ‘یوگا مہوتسو’ کی میزبانی کر رہا ہے۔ یوگا صحت مند اور بہتر کل کی طرف ایک عالمی تحریک ہے۔ انہوں نے لوگوں کی بڑی اجتماع کو بھی سراہا اور انہیں مبارکباد بھی دی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب وشواس منڈلک، صدر، یوگا ودیا گروکل، ناسک نے کہا کہ ‘‘یوگا ہندوستان کے مالامال ورثے کا ایک حیرت انگیز تحفہ ہے جس نے دنیا کو ایک صحت مند جگہ بننے کے لیے فائدہ پہنچایا ہے۔ یوگا بنیادی طور پر ایک روحانی نظم و ضبط ہے جو ایک انتہائی لطیف سائنس پر مبنی ہے جو دماغ اور جسم کے درمیان ہم آہنگی لانے پر مرکوز ہے۔

آج کی بڑی تقریب میں مشترکہ یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی۔ معززین کے خطابات کے بعد مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے ماہرین نے ڈائریکٹر، ایم ڈی این آئی وائی کی قیادت میں مشترکہ یوگا پروٹوکول کا براہ راست مظاہرہ کیا۔ اس میں 5000 سے زیادہ یوگا سادھکوں نے بھی مشترکہ یوگا پروٹوکول کا مظاہرہ کیا۔ اس پروگرام کو آیوش کی وزارت، ایم ڈی این آئی وائی اور دیگر یوگا اداروں کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔

انڈین یوگا ایسوسی ایشن نے بھی مہاراشٹر کی اپنی ریاستی شاخ کے ساتھ یوگا کے بین الاقوامی دن کے 75 دن کی الٹی گنتی کے جشن کی حمایت کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 6473)


(Release ID: 2017360) Visitor Counter : 80