بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی )نے اے ایم جی کمپنیوں ، بی ایس آئی ، جنتاری اور پلیٹنیم راک سے حاصل قرض ،سرمایہ کاریوں کی رقم کا استعمال کرتے ہوئےاے ایم جی (انڈیا) کے ذریعہ زیرو سی کی 100فیصد شیئر ہولڈنگ (تمسکات )اور این ایف سی ایل اثاثوں کی خریداری کو منظوری دی

Posted On: 02 APR 2024 8:46PM by PIB Delhi

ہندوستان کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی  )نے اے ایم جی کمپنیوں ، بی ایس آئی ، جنتاری اور پلیٹنیم راک سے حاصل قرض ،سرمایہ کاریوں کی رقم  کا استعمال کرتے ہوئےاے ایم جی (انڈیا) کے ذریعہ  زیرو سی  کی  100فیصد شئرم ہولڈنگ  (تمسکات )اور این ایف سی ایل اثاثوں کی خریداری کو منظوری دی۔

 اے ایم گرین بی وی (اے ایم جی)، اے ایم گرین امونیا ہولڈنگز بی وی (اے ایم جی اے ایچ)، اے ایم گرین امونیا بی وی (اے ایم جی اے)، اے ایم گرین امونیا (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹڈ (اے ایم جی انڈیا) کا اجتماعی طور پر ‘‘اے ایم جی کمپنیوں’’ کے طورپر حوالہ دیا گیا  ہے۔ AMG کمپنیاں نئے شامل کردہ ادارے ہیں اور فی الحال کسی کاروباری سرگرمیوں میں مصروف نہیں ہیں۔

بیکر اسٹریٹ انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ ( بی ایس آئی ) کو سنگاپور میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر منظم کیا گیا ہے جو کہ  جی آئی سی اسپیشل انویسٹمنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر انتظام انویسٹمنٹ ہولڈنگ کمپنیوں کے ایک گروپ کا حصہ ہے۔

جینٹاری انٹرنیشنل رینیو ایبلس لمیٹڈ (جینٹاری) نومبر 2022 میں ایک نئی شامل کردہ کمپنی ہے، جو پیٹروناس گروپ کے زیر کنٹرول ہے۔ یہ ایک کلین انرجی کمپنی ہے جو 3 بنیادی پورٹ فولیوز چلاتی ہے ، جن میں (i) قابل تجدید توانائی؛ (ii) ہائیڈروجن؛ اور (iii) سبز نقل و حرکت شامل ہے۔

پلاٹینم راک بی 2014 آر ایس سی لمیٹڈ (پلاٹینیم اسٹون اے 2014  ٹرسٹ کے ٹرسٹی کے طور پر اپنی صلاحیت کے اعتبار سے کام کر رہا ہے) (پلاٹینم راک) نے دنیا بھر میں (بشمول ہندوستان میں) بنیادی ڈھانچے  سمیت مختلف شعبوں میں متعدد سرمایہ کاری کی ہے، جن میں نقل و حمل، افادیت، بنیادی ڈھانچےکے شعبے میں  توانائی اور فنڈز کی سرمایہ کاری شامل ہے۔ تاہم، یہ کوئی دوسری کاروباری سرگرمیاں انجام نہیں دیتا، چاہے ہندوستان میں ہو یا عالمی سطح پر۔

گرین کو زیروسی پرائیویٹ لمٹیڈ(زیروسی) فی الحال ہندوستان میں آمدنی پیدا کرنے والی کاروباری سرگرمیوں میں مصروف نہیں ہے۔

ناگاارجن  فرٹیلائزرز اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ (این ایف سی ایل ) ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے، جو یوریا مینوفیکچرنگ اور مائیکرو اریگیشن مصنوعات میں مہارت رکھتی ہے۔ اس کا ایک یوریا مینوفیکچرنگ پلانٹ آندھرا پردیش کے کاکیناڈا،اور تین مائیکرو اریگیشن مینوفیکچرنگ پلانٹس ہیں، یعنی دو تلنگانہ کے ناچارم اور سداشیو پیٹ میں اور ایک گجرات  حلول میں ہے۔ این ایف سی ایل اثاثوں سے مراد این ایف سی ایل کے کچھ اثاثے ہیں، جو اس وقت یوریا اور مائیکرو اریگیشن کے کاروبار کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

مجوزہ امتزاج میں شامل ہے۔ این ایف سی ایل اثاثے کی خریداری : اے ایم جی  کمپنیوں، بی ایس آئی ، جنٹاری اور پلیٹینیم  راک سے حاصل کردہ سرمایہ کاری کی رقم کا استعمال کرتے ہوئےاے ایم جی انڈیا کی طرف سے این ایف  سی ایل  اثاثوں  کی خریداری۔این ایف سی ایل اثاثوں کی خریداری  ایک اثاثے کی فروخت کے ذریعہ حاصل کرنے  کے لئے تجویز کی گئی ہے اور (ii) زیرو سی کی خریداری : اے ایم جی کمپنیوں ، بی ایس آئی ،جنٹاری اور پلیٹینیم راک (مجوزہ امتزاج ) سے حاصل کردہ سرمایہ کاری کی رقم کا استعمال کرتے ہوئے اے ایم جی انڈیا کی طرف سے زیروسی کی 100فیصد  تمسکات کی خریداری ۔

سی سی آئی کے تفصیلی حکم پر عمل کیا جائے گا۔

********

  ش ح۔ح ا ۔رم

U-6422


(Release ID: 2017031) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Tamil