سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی (آئی این ایس اے )اور اچھی حکمرانی کے قومی سینٹر(این سی جی جی ) نے یکم سے سات اپریل 2024 تک سائنس اور ٹکنالوجی (لیڈس ) پروگرام 2024 میں دوسری لیڈرشپ ترقیاتی پروگرام مل کرکرنے کا اہتمام کیا ہے
اس پروگرام کا مقصد سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبے میں مستقبل کے رہنماؤں کو پروان چڑھانا اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے فعال سائنس ، ماحولیاتی نظام تیارکرنا ہے
Posted On:
02 APR 2024 9:22PM by PIB Delhi
انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی (آئی این ایس اے )اور اچھی حکمرانی کے قومی سینٹر(این سی جی جی ) نے نئی دلی میں یکم سے سات اپریل 2024 تک سائنس اور ٹکنالوجی (لیڈس ) پروگرام 2024 میں دوسری لیڈرشپ ترقیاتی پروگرام مل کرکرنے کا اہتمام کیا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبے میں مستقبل کے رہنماؤں کو پروان چڑھانا اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے فعال سائنس ، ماحولیاتی نظام تیارکرنا ہے۔ ہندوستان میںسائنسی مہارت کو آگے بڑھانا اورمثالی قیادت کو فروغ دینا ہے۔شرکاء میں مختلف اداروں ،ڈی ایس ٹی ، ڈی بی ٹی ،سی ایس آئی آر ، آئی سی ایم آر ، ڈی اے ای ، آئی سی اے آر، این آئی ٹیز ، آئی آئی ٹیز ،آئی آئی ایس ای آر ، ایم اوایز اوراسرو وغیرہ کے مختلف اداروں ، لیباریٹریز / یونیورسٹیوں کےچنے ہوئےپروفیسرزحضرات /سائنسداں شامل ہیں۔این سی جی جی حکمرانی سے متعلق تربیت ،تحقیق اور مشاورت کے لئے ایک اعلیٰ ادارہ ہے،اس کا مقصد ہندوستان میں حکمرانی اور عوامی انتظامیہ میں شامل افراد اورتنظیموں کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی ایک اہم سائنسی ادارہ ہے، جو کہ ہندوستان اور عالمی سطح پر سائنسی تحقیق میں مہارت کو تسلیم کرتا ہے، اسے فروغ دیتا ہے اور سائنسی سطح پرتعاون کو آگے بڑھاتا ہے۔
لیڈس انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی اور این سی جی جی ،اداروں کے وسائل اور مہارت کو یکجا کرتا ہے ، جو بالترتیب معیاری سائنس کو اپنانے اور اچھی حکمرانی کے لئے وقف کئے گئے ہیں۔ یہ پروگرام لیڈر شپ ، انتظامیہ ٹیم کی صلاحیت سازی ، بنیادی ڈھانچےکی ترقی ،ادارے کی صلاحیت سازی ، مالی منصوبہ بندی ، جدت طرازی ، انکیوبیشن ، ایچ آر مینجمنٹ ، صنف سے متعلق امور ،مفاہمت ، حکمرانی کے ڈھانچے ،بین الاقوامی تعلقات ، بین ذاتی تعلقات سے نمٹنے میں مہارت کو حاصل کرنے کے لئے شرکاء کو ضروری لیڈر شپ ، ہنرمندی فراہم کرنا ہے۔
لیڈس – اپریل 2024کا افتتاحی اجلاس یکم اپریل 2024 کو ہوا تھا اور اس موقع پر انتظامی اصلاحات ، عوامی شکایات کے ازالے کے محکمے اور پنشن اور پنشن پانے والوں کی بہبود کے محکمے کے سکریٹری جناب وی کے سرینواس اور این سی جی جی کے ڈائریکٹرجنرل پروفیسر آشوتوش شرما ، آئی این ایس اے کے صدر اور آئی این ایس کی نائب صدر پروفیسر اندرانل منّا کے ساتھ ساتھ ممتاز ماہرین اور مختلف اکیڈمک شعبوں کے سائنسداں بھی موجود تھے۔ پروگرام کے دوران پروفیسر آشو توش نے لیڈس پروگرام کے مقاصد اور مختلف حصوں کے بارے میں روشنی ڈالی ۔شرکاء کی مستقبل کی کوششوں کے لئے اس کے ممکنہ فائدوں کو اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے شرکاء میں تحریک کا جذبہ پیدا کیا، ان میں پیشگی کے احسا س کو اجاگر کیا اور آنے والے مواقع کے لئے جوش وجذبہ پیدا کیا۔ اس تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب وی سرینواس نے سائنس اور ٹکنالوجی میں موثر لیڈر شپ کوفروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس اہم رول کے بارے میں زور دیا ، جو اس نے سماجی ترقی اور جدت طرازی کو آگے بڑھانے میں ادا کیا ہے۔شرکاء نے اپنے جوشو جذبے کا اظہار کیا اور مواقع کے لئے تشکر کا اظہار کیا تاکہ ماہرین اور مقررنین شامل ہوسکیں ۔ ساتھ ہی ساتھ ملک بھر کے مختلف اداروں کے ہم خیال لوگوں کے ساتھ آگے بڑھا جاسکے ۔ لیڈس سائنسی قیادت اور حکمرانی کی مہارت کے لئے ایک فعال ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لئے آئی این ایس اے اور این سی جی جی کے عزم کا ایک ثبوت ہے۔ یہ پروگرام 7 اپریل کو ختم ہوجائے گا، جو سلسلے وار اجلاس ،ورکشاپ کا احاطہ کرے گا اور ہنرمندی ،معلومات اور ضروری نیٹ ورک کے ساتھ شرکاء کو مواقع فراہم کرے گا تاکہ وہ پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹ سکیں اور سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبے میں تغیراتی تبدیلی کو آگے بڑھاسکیں۔
********
ش ح۔ ح ا۔رم
U-6420
(Release ID: 2017018)
Visitor Counter : 74