بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے انڈو ایج انڈیا فنڈ- لارج ویلیو فنڈ (ایل وی ایف) اسکیم کے ذریعے ایم جی موٹر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے حصص کے حصول کی منظوری دی
Posted On:
02 APR 2024 8:42PM by PIB Delhi
مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے انڈو ایج انڈیا فنڈ- لارج ویلیو فنڈ (ایل وی ایف) اسکیم کے ذریعے ایم جی موٹر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے حصص کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ کامبی نیشن کا تعلق انڈو ایچ انڈیا فنڈ - ایل وی ایف اسکیم ( حاصل کرنے والا) (مجوزہ کامبی نیشن) کے ذریعہ چند حقوق کے ساتھ ایم جی موٹر انڈیا پرائیویٹ لیمیٹیڈ (ٹارگیٹ) کی تقریباً 8 فیصد شیئر کیپیٹل (ووٹنگ اور معاشی حقوق کا 8.70 فیصد) کے حصول سے ہے ۔
ایکوائرر تسلیم شدہ سرمایہ کاروں کے لیے ایک بڑا ویلیو فنڈ ہے، جو انڈو ایج انڈیا فنڈ (انڈو ایج) کے ذریعے چلائی گئی ایک اسکیم ہے۔ انڈو ایج سیبی (اے آئی ایف) ریگولیشنز، 2012 کے تحت زمرہ 2متبادل سرمایہ کاری فنڈ کے طور پر سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کے پاس رجسٹرڈ ایک کنٹریبیوٹری ڈیٹرمینیٹ ٹرسٹ ہے۔
ٹارگیٹ ہندوستان میں قائم کی گئی ایک کمپنی ہے، جو آٹوموبائل کے اصل آلات کی تیاری کے کاروبار اور فروخت کے بعد کی خدمات کا کام کرتی ہے ۔ ٹارگیٹ بنیادی طور پر ٹارگیٹ کے برانڈ ’ایم جی‘ کے تحت پیسنجر کاروں (بشمول الیکٹرانک گاڑیاں) کی تیاری اور فروخت کا کام کرتی ہے۔
سی سی آئی کا مفصل آرڈر اس کے بعد شائع آئے گا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 6419
(Release ID: 2016997)
Visitor Counter : 73