وزارت دفاع

بھارتی ساحلی محافظ دستے (آئی سی جی) کے آلودگی پر قابو پانے والے جہاز سمندر پہریدار کو آسیان ممالک میں بیرون ملک تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر ویتنام کی بندرگاہ پر تعینات کیا گیا

Posted On: 02 APR 2024 2:46PM by PIB Delhi

بھارتی ساحلی محافظ دستے (آئی سی جی) کے آلودگی پر قابو پانے والے جہاز سمندر پہریدار کو ایک لازمی ہیلی کاپٹر کے ساتھ 02 اپریل 2024 کو ہو چی منہ، ویتنام میں جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم (آسیان) ممالک میں جاری بیرون ملک تعیناتی کے حصے کے طور پر تعینات کیا گیا۔ تین روزہ دورے کے دوران، عملہ سمندری آلودگی کی روک تھام، سمندر میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائی اور سمندری قانون کے نفاذ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پیشہ ورانہ بات چیت میں مصروف ہوگا۔ ان سرگرمیوں میں کراس ڈیک ٹریننگ، موضوع کے ماہرین کے تبادلے، کھیلوں کی تقریبات اور ویتنام ساحلی محافظ دستے (وی سی جی) کے ساتھ گزرنے کی مشق بھی شامل ہوگی۔

اس دورے کا مقصد نہ صرف بھارتی ساحلی محافظ دستے (آئی سی جی) اور ویتنام ساحلی محافظ دستے (وی سی جی) کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا ہے بلکہ ہندوستان کی مقامی جہاز سازی کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، جہاز پر سوار 25 نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کیڈٹس واکاتھون اور ساحل سمندر کی صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں میں حصہ

2015 سے بھارتی ساحلی محافظ دستے (آئی سی جی) اور ویتنام ساحلی محافظ دستے (وی سی جی) کے پاس ایک موجودہ مفاہمت نامہ (ایم او یو) ہے جس نے دونوں بحری ایجنسیوں کے درمیان باہمی تعاون پر مبنی مصروفیات کو ادارہ جاتی بنایا۔ یہ بیرون ملک تعیناتی آئی سی جی کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دوست ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بھارتی ساحلی محافظ دستے (آئی سی جی) کے خصوصی جہاز کا ان ممالک کا دورہ 2022 میں کمبوڈیا میں آسیان کے وزرائے دفاع کی میٹنگ پلس کے دوران اعلان کردہ سمندری آلودگی کے لیے بھارت-آسیان اقدام کے مطابق ہے۔ آسیان کے علاقے میں سمندر پہریدار کی تعیناتی سمندری آلودگی، سمندری تعاون کے ذریعے سمندر کے تحفظ اور سلامتی کو فروغ دینے کے تئیں بھارت کی مشترکہ تشویش اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

 ہو چی منہ سے پہلے، جہاز نے منیلا، فلپائن کا دورہ کیا تھا تاکہ آسیان کے علاقے میں سفارتی بحری مصروفیات کو بغیر کسی رکاوٹ کے مسلسل جاری اور اس کا مظاہرہ کیا جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔م ع۔ع  ن۔

U-6410



(Release ID: 2016926) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil