وزارت دفاع

وزیر دفاع كا شمال مغربی خطے میں ہندوستانی کوسٹ گارڈ کی سہولت گاہوں کا دورہ


جناب گریدھر ارامانے كے ہاتھوں اوکھا میں ہوور کرافٹ مینٹیننس یونٹ کے بنیادی ڈھانچے کا افتتاح

Posted On: 29 MAR 2024 3:04PM by PIB Delhi

دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارامانے نے 28-29 مارچ 2024 کو شمال مغربی خطے میں ہندوستانی کوسٹ گارڈ کی سہولت گاہوں کا دورہ کیا۔ اس دورے میں انہوں نے 28 مارچ 24 کو اوکھا میں ہوور کرافٹ مینٹیننس یونٹ (ایچ ایم یو) کے بنیادی ڈھانچے کا افتتاح کیا۔ 29 مارچ 2024 کو ایناز گاؤں ویراول میں کوسٹ گارڈ او ٹی ایم اور شادی شدہ لوگوں رہائش کا افتتاح محترمہ گایتری ارامانے نے کیا۔ سیکرٹری دفاع کو اوکھا میں آئندہ 200 میٹر طویل آئی سی جی جیٹی کے تعمیراتی کام کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اپنی ذمہ داری کے شعبے میں قومی بحری مفادات کے تحفظ میں آئی سی جی کے کردار کو سراہا۔

ہوور کرافٹ اوکھا اور جاکھاؤ سے سرگرم ہیں۔ وہ  ذمہ داری کے علاقے (اے او آر) ، خلیجِ کچھ میں، گہرے پانیوں اور گجرات کے ساحل کے ساتھ دلدلی خطوں میں 50 جزائر كی نگرانی كرتے ہیں۔ ہوور کرافٹ مینٹیننس یونٹ کے لیے فیلڈ کی سہولت ان ہوور کرافٹس کی بروقت تکنیکی مدد، دیکھ بھال اور دیکھ بھال کے قابل بنائے گی جس کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ آپریشنل دستیابی کو یقینی بنایا جا سكے گا اور یہ سہولت انہیں کسی بھی آپریشنل ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ہمیشہ تیار حالت میں رکھے گی۔ ہوور کرافٹ مینٹیننس یونٹ سہولیات تکنیکی مدد کے لیے اے چی وی پارکنگ، آفس بلڈنگ، ورکشاپ اور مینٹیننس ایریا پر مشتمل ہیں۔

ایناز ولیج ویراول میں کوسٹ گارڈ کے رہائشی علاقے (سی جی آر اے) میں شادی شدہ لوگوں كی رہائش گاہوں کی تعداد  60 ہے۔ اس كے ساتھ  سی جے آر اے میں ایک ہر موسم می موافق ہیلی پیڈ، ماتحت افسروں اور ناوکوں کے لیے رہائش، ایک پریڈ گراؤنڈ، اور ایک میس شامل ہیں۔ ہیلی پیڈ کی موجودگی ویراول میں مختلف کارروائیوں کے لیے ایک اسٹریٹجک فائدہ کا اضافہ کرتی ہے جس میں سمندری ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، تلاش اور بچاؤ کے مشنز، اور نگرانی کی سرگرمیاں شامل ہیں۔

آئی سی جی ریجنل ہیڈ کوارٹر (شمالی مغرب) 16 دسمبر 2009 کو گاندھی نگر میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ گجرات، دمن اور دیو کے سمندری علاقوں میں آئی سی جی کے لازمی چارٹر پر عمل کرتا ہے۔

آئی سی جی برتھنگ اور دیگر انفراسٹرکچر کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو کہ اعلی درجے کی سطح اور فضائی پلیٹ فارم کو چلانے کے لیے سہولیات سے آراستہ کرنے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ ویڈینار میں حال ہی میں افتتاحی جیٹی کے علاوہ، آئی سی جی كی طرف سے پوربندر میں 100 میٹر جیٹی ایکسٹینشن اور اوکھا میں 200 میٹر جیٹی کے علاوہ موندرا میں 125 میٹر جیٹی بھی زیر تعمیر ہے۔ ڈائریکٹر جنرل راکیش پال، ڈائریکٹر جنرل، انڈین کوسٹ گارڈ، اور انسپکٹر جنرل اے کے ہربولا، کمانڈر، کوسٹ گارڈ ریجن (این ڈبلیو) نے مرکزی اور ریاستی حکومت کے مختلف معززین کے ساتھ ان ایوینٹوں کا مشاہدہ  کیا۔

********

U.No:6373

 ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2016660) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil