امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
حکومت کا گیہوں کےذخیرے کی صورتحال کا لازمی طور پر اعلان کئے جانے کا حکم
Posted On:
29 MAR 2024 11:20AM by PIB Delhi
خوراک کی مجموعی لازمی فراہمی کے بندوبست اور ذخیرہ اندوزی اور غلط طریقے سے قیاس آرائی کی روک تھام کے لئے حکومت ہند نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں میں کاروباریوں، تھوک فروشوں ، خردہ فروشوں بگ چین خردہ فروشوں اور تیار کرنے والوں کو گیہوں کے اپنے ذخیرے کی پوزیشن کو یکم اپریل 2024 سے پورٹل (https://evegoils.nic.in/wheat/login.html) پر ظاہر کرنا ہوگا جو تاحکم ثانی ہر جمعے کو ا پ لوڈ کرنا لازمی ہوگا۔ تمام متعلقہ قانونی ادارے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اسٹاکس کو باقاعدگی سے اور درست طور پر ظاہر کیا جائے۔
اس کےعلاوہ ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں میں تمام زمروں کے اداروں کے لئے گیہوں کے اسٹاک کی حد کی معیار ختم ہورہی ہے، لہذا ان اداروں کو پورٹل پر اپنے گیہوں کے اسٹاک کو اپلوڈ کرنا ہوگا۔ تمام اداروں کے لئے چاول کے اسٹاک کو ظاہر کرنے کا کام جاری ہے۔ کوئی بھی ادارہ جو پورٹل پر رجسٹرڈ نہیں ہے وہ خود کو رجسٹرڈ کراسکتا ہے اور ہر جمعے کے روز اپنے گیہوں اور چاول کے اسٹاک کو پورٹل پر ظاہر کرسکتے ہیں۔ اب تمام قانونی اداروں کو گیہوں اور چاول کے اپنے اسٹاک پورٹل پر ظاہر کرنے ضروری ہیں۔
خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کا محکمہ گیہوں اور چاول کے اسٹاکس پر قریبی نظرم رکھے ہوئے ہے تاکہ ملک میں قیمتوں پر کنٹرول رہے اور اناج کی دستیابی برقرار رہے۔
*****
ش ح۔رف۔س ا
U.No:6370
(Release ID: 2016633)
Visitor Counter : 81