وزارت دفاع

سی این ایس ایڈمرل آر ہری کمار نے  ڈی ایس ایس سی، ویلنگٹن میں 79ویں اسٹاف کورس میں حصہ لے رہے ہندوستانی مسلح افواج کی آئندہ قیادت سے خطاب کیا

Posted On: 29 MAR 2024 9:25AM by PIB Delhi

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے 28 مارچ 2024 کو ڈی ایس ایس سی، ویلنگٹن کا دورہ کیا اور 79ویں اسٹاف کورس میں حصہ لے رہے ہندوستانی مسلح افواج کی آئندہ قیادت سے خطاب کیا۔  بحریہ کے سربراہ نے ہندوستان کی سمندری وراثت اور  بحر ہند  والے خطہ میں سمندری  خصوصیت قائم کرنے میں ملک کے جغرافیہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے خود انحصاری کے اصولوں کو نافذ کرتے ہوئے ہندوستانی بحریہ کے جنگ کے لیے تیار، قابل اعتماد، متحد اور  مستقبل کے لیے تیار دستے میں تبدیل ہونے پر روشنی ڈالی۔

ایڈمرل آر ہری کمار نے سمندری ڈکیتی مخالف مشنوں سمیت ہندوستانی بحریہ کے ذریعے حال ہی میں چلائی گئی کچھ مہمات کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے ہندوستان کی تجارت اور دیگر سمندری مفادات کی حفاظت میں بحریہ کے ذریعے ادا کیے جانے والے اہم رول کو نشان زد کیا۔ انہوں نے  قومی دفاعی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے اندر اتحاد اور ارتباط کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic1(1)I1X5.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic2(1)YNOZ.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic3(2)L7VB.jpeg

*****

ش ح – ق ت

U: 6368



(Release ID: 2016627) Visitor Counter : 48