عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کمبوڈیا کے سرکاری ملازمین کے لیےعوامی پالیسی اور حکمرانی پر دو ہفتے طویل چوتھا تربیتی پروگرام نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس میں شروع ہوا


کمبوڈیا کے 156 سرکاری ملازمین نے این سی جی جی میں صلاحیت سازی کے پروگراموں میں شرکت کی

وزارت معائنہ، تعلیم، نوجوانوں اور کھیلوں کے 39 سینئر افسران تربیت میں حصہ لے رہے ہیں

این سی جی جی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا "بہتر خدمات کی فراہمی، اداروں کو تبدیل کرنے اور شہریوں کو حکومت کے قریب لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپنانا ضروری ہے۔"

Posted On: 28 MAR 2024 6:27PM by PIB Delhi

کمبوڈیا کے سرکاری ملازمین کے لیے عوامی پالیسی اورحکمرانی کے لیے دو ہفتے کا چوتھا تربیتی پروگرام آج سے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی)، مسوری میں شروع ہو رہا ہے۔ یہ پروگرام 26 مارچ 2024 سے 6 اپریل 2024 تک وزارت خارجہ  (ایم ای اے) کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

کمبوڈیا کے 39 افسران جو بطور ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، وزارت معائنہ اور وزارت تعلیم، نوجوانوں اور کھیلوں کی وزارت میں کام کر رہے ہیں، مسوری اور نئی دہلی میں منعقد ہونے والے پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_2512SBUN.JPG

اس پروگرام میں  جناب وی سری نواس، این سی جی جی کے ڈائریکٹر جنرل اور محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آرپی جی) کے سکریٹری نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور ان کی تہذیبوں پر بات کی۔ انہوں نے ہندوستان کے گورننس ماڈل کی بھی وضاحت کی جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ کس طرح بہتر پالیسی سازی، خدمات کی فراہمی، اداروں کو تبدیل کرنے اور شہریوں کو حکومت کے قریب لانے کے لیے ہندوستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپنایا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_2499XBMV.JPG

ڈی اے آر پی جی کے سیکرٹری نے کہا کہ "شفافیت اور جوابدہی لانے اور اچھی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے اداروں کی ڈیجیٹل کاری ضروری ہے"۔ انہوں نے عوامی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار، ڈی اے آر پی جی، این ای ایس ڈی اے اور کھیلو انڈیا پروگرام کے تحت پنشن کی بہبود کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے افسران کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ گروپ میں کام کریں اور کلیدی پالیسیوں اور پروگراموں پر پریزنٹیشن دیں۔

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات، وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، حکومت ہند کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔ این سی جی جی نے وزارت خارجہ کے اشتراک سے بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، گیمبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویتنام، نیپال، بھوٹان، میانمار، ایتھوپیا، اریٹیریا اور کمبوڈیا سمیت 17 ممالک کے سرکاری ملازمین کو تربیت دی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00347J7.jpg

ایسوسی ایٹ پروفیسر اور کورس کوآرڈینیٹر ،ڈاکٹر بی ایس بشٹ  نے کورس کے عنوانات کے بارے میں ایک مختصر تعارف پیش کیا جس میں گورننس میں بدلتے ہوئے پیراڈائم اور وکست بھارت @ 2047 شامل ہیں۔

ڈاکٹر سنجیو شرما، شریک کورس کوآرڈینیٹر تربیتی پروگرام کی مجموعی نگرانی اور کوآرڈینیشن انجام دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

6365

 


(Release ID: 2016593) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil