آئی ایف ایس سی اتھارٹی
azadi ka amrit mahotsav

جی آئی ایف ٹی آئی ایف ایس سی کوگلوبل فائنانس اینڈ اکاؤنٹنگ ہب کے طور پر فروغ دینے کے لئے ایکسپرٹ کمیٹی نے اپنی رپورٹ آئی ایف ایس سی اے کو سونپی

Posted On: 28 MAR 2024 4:42PM by PIB Delhi

گجرات انٹرنیشنل فائنانس ٹیک سٹی انٹرنیشنل فائنانس سروسز سنٹر اتھارٹی (جی آئی ایف ٹی     آئی ایف ایس سی ) کو فائنانس اور اکاؤنٹنگ کا عالمی مرکز بنانے سے متعلق ایکسپرٹ کمیٹی نے اپنی رپورٹ 26 مارچ 2024 کو چیئرپرسن انٹرنیشنل فائنانس سروسز سنٹر اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے )کو سونپی۔

ایکسپرٹ کمیٹی کا قیام اٹھارہ جنوری 2024 کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت کیا گیا تھا۔ جس میں بُک کیپنگ ، اکاؤنٹنگ، ٹیکس اور مالی جرائم سے متعلق عملدرآمد کو آئی ایف ایس سی اے ایکٹ 2019 کے سیکشن تین (ایک) (ای) (XIV) کے تحت مالی خدمات کے طورپر نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ ایکسپرٹ کمیٹی کی سربراہی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا(آئی سی اے آئی) نے کی تھی۔ کمیٹی میں صنعتوں، تعلیمی اداروں اور حکومت سے تعلق رکھنے والے ماہرین شامل تھے۔

ایکسپرٹ کمیٹی نے بک کیپنگ اکاؤنٹنگ ٹیکس اور مالی جرائم سے متعلق ایک جامع انضباطی طریقہ کار کے قیام کی سفارش کی تھی۔ اس کے علاوہ کمیٹی نے جی آئی ایف ٹی آئی ایف ایس سی کو فائنانس اور اکاؤنٹنگ کا عالمی مرکز بنانے کے لئے متعدد سفارشات کی تھیں جن میں کارکنوں میں ہنرمندی اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔

اپنی رپورٹ میں کمیٹی نے جی آئی ایف ٹی        آئی ایف ایس سی کو بُک کیپنگ ، اکاؤنٹنگ ، ٹیکس اور مالی جرائم سے متعلق خدمات کے لئے ایک عالمی مرکز بنائے جانے کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا ہے۔

ایکسپرٹ کمیٹی کی رپورٹ آئی ایف ایس سی اے کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے۔ https://ifsca.gov.in/ReportPublication/index/aadg9ruDI%20M=

******

 

 

U.No:6363

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2016584) Visitor Counter : 74