بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے مسابقتی کمیشن سی سی آئی نے اڈانی پاور لمیٹڈ کے ذریعہ لنکو امرکنٹک پاور لمیٹڈ کے 100 فیصد حصول کی منظوری دی

Posted On: 26 MAR 2024 8:51PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے اڈانی پاور لمیٹڈ کے ذریعہ لنکو امرکنٹک پاور لمیٹڈ کے 100فیصد حصول کو منظوری دے دی ہے۔

اڈانی پاور لمیٹڈ (حاصل کرنے والا)، اڈانی گروپ کا ایک حصہ جو ہندوستان کے قوانین کے تحت شامل ایک کمپنی ہے۔ ایکوائرر ہندوستان میں حرارتی بجلی پیدا کرنے کے کاروبار میں مصروف ہے۔اڈانی پاور لمیٹڈ( ایکوائرر )بھارت کی متعدد ریاستوں میں اپنے حرارتی بجلی گھروں کو چلاتا ہے۔ ان ریاستوں میں گجرات، مہاراشٹر، کرناٹک، راجستھان، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش شامل ہیں۔  اڈانی گروپ ایک عالمی مربوط بنیادی ڈھانچے کا فریق ہے جس کے کلیدی صنعت میں عمودی - وسائل، لاجسٹکس اور توانائی کے کاروبار ہیں۔

لنکو امرکنٹک پاور لمیٹڈ (ٹارگٹ)، لنکو گروپ کا ایک حصہ ہے جو  ہندوستان میں حرارتی بجلی پیدا کرنے کے کاروبار میں مصروف ہے۔ ٹارگٹ فی الحال نادہندگی  اور دیوالیہ پن کوڈ، 2016(آئی بی سی ) کے تحت کارپوریٹ انسولوینسی ریزولوشن پروسیس (سی آئی آر پی) سے گزر رہا ہے۔

ایکوائرر (مجوزہ کمبنیشن )کے ذریعہ ہدف کے 100فیصد ایکویٹی شیئر سرمایہ کے حصول سے متعلق ہے۔

سی سی آئی کے تفصیلی حکم پر عمل کیا جائے گا۔

*****

ش ج۔ ح ا ۔ ج ا

U No.6345


(Release ID: 2016432) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali