وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

تھائی لینڈ میں 26 دن کی نمائش کے بعد بھگوان بدھ  اور اُن  کے دو شاگردوں کی مقدس باقیات  ہندوستان واپس آگئی ہیں


تھائی لینڈ میں 40 لاکھ  سے زائد عقیدت مندوں نے مقدس باقیات کی رسم تعظیم کی

Posted On: 19 MAR 2024 9:37PM by PIB Delhi

بھگوان بدھ  اور ان کے دو  شاگردوں یعنی اراہتا سری پترا اور اراہتا مودگالیان کی مقدس باقیات  پوے تھائی لینڈ کے دلوں کو  بہت عرصے تک عصیر  رکھنے کے بعد ،  19 مارچ 2024 کو ایک طویل سفر کے بعد ہندوستان واپس آگئی ہیں ۔


Image

مقدس باقیات کو تھائی لینڈ لے جایا گیا اور 26 روزہ نمائش کے ایک حصے کے طور پر مختلف مقامات پر نمائش کے لیے پیش کیا گیا، جو ایک شاندار روحانی  سفر کی علامت ہے۔ تھائی لینڈ میں 40 لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے مقدس  باقیات کی رسم تعظیم کی ۔

Image

Image

Image

Image

ہندوستان واپسی پر، بھگوان بدھ اور ان کے ساگردوں کی مقدس باقیات کا مکمل سرکاری اعزازات کے ساتھ  خیر مقدم  کیا گیا، جو ان کی مقدس اہمیت کا ثبوت ہے اور تاریخی نمائش کا  کامیاب اختتام  ہے۔

Image

Image

قابل احترام باقیات کی نمائش کا اہتمام وزارت ثقافت، حکومت ہند نے بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) کے تعاون سے کیا تھا۔ یہ باقیات 22 فروری 2024 کو ایک سرکاری وفد کے ہمراہ بنکاک پہنچی تھیں اور بنکاک میں نمائش کے بعد 19 مارچ کو دہلی واپس آنے سے پہلے نمائش کے لیے چیانگ مائی، اوبون رتچاتھانی اور کربی صوبوں کا سفر کیا۔ ہندوستان کے راہبوں نے مختلف ہندوستانی یونیورسٹیوں کے ماہرین تعلیم کے ساتھ چار مقامات میں سے ہر ایک پر باقیات کی  تقریب میں شرکت کی،جنہوں نے  باقیات کی مطابقت اور بدھ مت سے جڑے مسائل پر بات کی۔

متعلقہ پریس ریلیز کے لنکس:

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2007507

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2008103

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2008524

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2008673

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2008946

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-ع ح - ق ر)

U-6338


(Release ID: 2016360) Visitor Counter : 68


Read this release in: English