مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

گجرات کے محکمہ ٹیلی مواصلات نے 21 مارچ 2024 کو اپنا ٹیلی کام سہولت کاری مرکز شروع کیا

Posted On: 22 MAR 2024 4:59PM by PIB Delhi

ہندوستان میں ٹیلی کام سیکٹر زبردست تبدیلی کے عروج پر ہے، جو ٹیکنالوجیز جیسے کہ 5 جی، ایم 2 ایم / آئی او ٹی اور اس سے منسلک ٹیکنالوجیز میں پیش رفت کے باعث ممکن ہوا ہے۔ اسٹارٹ اپ، ایم ایس ایم ای اور اکیڈمیا اس ترقی کے اہم حصے دار ہیں۔ گجرات کے محکمہ ٹیلی مواصلات نے 21 مارچ 2024 کو اپنا ٹیلی کام سہولت کاری مرکز شروع کیا ہے۔

اس مرکز کا مقصد مختلف حصص داروں جیسے اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ایز، اکیڈمیا، لائسنس یافتہ کمپنیوں، رجسٹریشن ہولڈرز وغیرہ کی مدد سے نہ صرف ریگولیٹری پروسیس کو نیویگیٹ کرنے بلکہ محکمہ کی مختلف اسکیموں کے لیے ہینڈ ہولڈنگ اور جدت کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ڈپارٹمنٹ آف ٹیلی کام گجرات آفس، آر ٹی ٹی سی، ایس جی ہائی وے، جگت پور، احمدآباد میں پہلی منزل پر واقع ہے۔ یہ ممکنہ لائسنس دار (ٹی ایس پی، این ایل ڈی، آئی ایل ڈی، آڈیو ٹیکس، وغیرہ) یا رجسٹریشن ہولڈر (ایم 2 ایم ایس پی، این او سی، آئی پی-I، وغیرہ) کو ڈی او ٹی سے لائسنس اور اجازت حاصل کرنے اور مذکورہ لائسنسوں کے اندر طے شدہ شرائط و ضوابط کو سمجھنے میں رہنمائی فراہم کرے گا۔ یہ مرکز  آر او ڈبلیو، بلڈنگ بائی لاز 2016 وغیرہ سے متعلق معاملات میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔ ٹیلی کام فیسی لٹیشن سینٹر کا مقصد ایم 2 ایم سروس پرووائیڈرز کی عالمی اور قومی ایم 2 ایم معیارات کے ذریعے رہنمائی کرکے، رجسٹریشن کے عمل اور تعمیل کی راہ ہموار کرنا ہے۔ یہ پی ایم، ڈبلیو اے این آئی، پی ڈی او اے اور ایپ فراہم کنندگان کے رجسٹریشن میں بھی مدد کرتا ہے، جس سے پورے گجرات میں وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کی تنصیب ممکن ہوتی ہے۔ مزید برآں، یہ مرکز محکمہ ٹیلی مواصلات کی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرکے ٹیلی کام اسٹارٹ اپس، ایس ایم ایز، انکیوبیٹرز اور حبس کو جامع مدد فراہم کرے گا۔ یہ اسکیمیں اینوویشن، آر اینڈ ڈی پر توجہ مرکوز کرتی ہیں، جن میں ٹی ٹی ڈی ایف، ڈی سی آئی ایس، 5 جی یوز کیس لیبز، اسکل ڈیولپمنٹ اور گرین ٹیلی کام ٹیکنالوجیز شامل ہیں، جن سے اس سیکٹر کے اندر اختراعات کو تقویت ملتی ہے۔

ٹیلی کمیونی کیشن کا محکمہ، ایل ایس اے گجرات دلچسپی رکھنے والے حصص داروں کو آن لائن اپائنٹمنٹس کا شیڈول بنا کر ٹیلی کام فیسی لٹیشن سینٹر کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتا ہے۔ اپوائنٹمنٹ بکنگ http://tiny.cc/TelecomFacilitationCentre کے ذریعے یا نیچے دیئے گئے QR کوڈ کو اسکین کرکے کی جاسکتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/qrJ1DR.png

 

 

******

ش ح۔م م۔ م ر

U-NO.6320



(Release ID: 2016159) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil