ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ارضیاتی سائنس کی وزارت كی میزبانی میں سمندری معیشت پر بین وزارتی مشترکہ ورکشاپ

Posted On: 22 MAR 2024 5:48PM by PIB Delhi

ارضیاتی سائنس کی وزارت كی میزبانی میں آج نئی دہلی میں سمندری معیشت پاتھ كے راستے كی مطالعاتی رپورٹ کی پوزیشن پر ایک مشاورتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس وركشاپ میں ورلڈ بینک کے ماہرین، مختلف وزارتوں جیسے شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت، ماحولیات، جنگلات اور آب و وہوا میں تبدیلی كی وزارت، پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت، نیتی آیوگ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، وزارتِ سیاحت اور مختلف ریاستی اور قومی تحقیق و ترقی كی  تنظیموں نے حصہ لیا۔ ورکشاپ کے دوران رپورٹ کی تیاری میں ہر وزارت کے باہمی تعاون پر غور کیا گیا۔

ارضیاتی سائنس کی وزارت نے ایک تکنیکی مطالعہ کرنے اور 'ہندوستان كی سمندری معیشت:' ہندوستان میں وسائل سے مؤثر، جامع اور لچکدار ترقی کے راستے کے عنوان سے ایک اہم رپورٹ تیار کرنے کے لیے ایک نالج پارٹنر کے طور پر عالمی بینک کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔ توقع كی جاتی ہے كہ رپورٹ کے نتائج میں سمندری معیشت کے نفاذ، سمندری اکاؤنٹنگ فریم ورک، ادارہ جاتی مضبوطی اور سمندری معیشت كی پالیسی فریم ورک کو نافذ کرنے کے لیے جدید مالیاتی میکانزم کے عالمی بہترین طریقوں سے متعلق شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

سمندری معیشت اقتصادی ترقی اور بہبود کو میمیز لگا سكتی ہے بشرطیکہ حکمت عملی كے ذریعہ پائیداری اور سماجی و اقتصادی بہبود کو مرکزی سطح پر رکھا جائے۔ اس کا مقصد ساحلی کمیونٹیز کی زندگیوں کو نمایاں طور پر بہتر بنانا، اپنے سمندری ماحولیاتی نظام کو محفوظ رکھنا اور  سمندری علاقوں کی حفاظت کو برقرار رکھنا ہے۔ سمندری معیشت ایک جامع پیکیج میں سمندری معیشت سے متعلق تمام معاملات یعنی اسٹریٹجک، سائنسی، سیاسی، ماحولیاتی اور اقتصادی مفادات پر ہندوستان کے اندر جدید ترین دلچسپی اور مستقبل کی سائنسی اور تکنیکی تحقیق کا ایک مکمل ماحولیاتی نظام تیار کرے گی۔

ہندوستان کی سمندری حیثیت منفرد ہے۔ اس کی 7,517 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی اور 20 لاکھ مربع کلومیٹر سے زیادہ کا خصوصی اقتصادی زون جاندار اور غیر جاندار وسائل سے مالا مال ہے۔ ساحلی معیشت سے 4 ملین سے زیادہ ماہی گیر اور دیگر ساحلی برادریوں کو تقویت حاصل ہے۔ ان وسیع سمندری مفادات کے ساتھ ہندوستان میں سمندری معیشت کا ملک کی اقتصادی ترقی کے ساتھ ایک اہم رشتہ ہے۔

چونکہ ہندوستان کا مقصد ایک اعلی ترقی یافتہ معیشت بننا ہے اور اس کے ساتھ ہی اپنے قریب اور بعید كے پڑوس میں جغرافیائی اسٹریٹجک ماحول کی تشکیل کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ اس كے لیے نتیجہ خیز سمندری کردار ادا کرنے کی اس کی صلاحیت ایک اہم عنصر ہوگی۔ سمندری وسائل (جاندار اور غیر جاندار) کی صلاحیت کو اب تك اس کی بہترین صلاحیت کے مطابق تلاش اور استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ یہ صلاحیت نہ صرف مضبوط بحری طاقت کی پیداوار ہوگی بلکہ ایک مضبوط بحری معیشت کا بھی باعث ہوگی جو بندرگاہوں، ساحلی انفراسٹرکچر، جہاز رانی، ماہی گیری، سمندری تجارت، غیر ملکی توانائی کے اثاثے، سیاحت، زیر سمندر پائپ لائنز، کمیونیکیشن کیبلز، قابل تجدید توانائی اور سمندری فرش کے وسائل سے برقرار ہے۔

******

 

 

U.No:6314

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2016141) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil