وزارت خزانہ

ڈی آر آئی نے تقریبا پندرہ کروڑ روپے کی مالیت کی ڈیڑھ کلو گرام سے زیادہ کو کین ضبط کی ہے اور ایک نائجیرین شہری سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے

Posted On: 22 MAR 2024 6:03PM by PIB Delhi

ڈائرکٹوریٹ آف ریوینو انٹیلجنس (ڈی آرآئی) کے افسران نے نشہ آوار اشیا کی غیر قانونی نقل وحمل کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے ایک بین الاقوامی سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے اور نئی دہلی میں ایک کلو 59 گرام (مجموعی وزن) کوکین ضبط کی ہے جس کی مالیت تقریبا پندرہ کروڑ روپے ہے۔ یہ سنڈیکیٹ منشیات سائیکوٹروپک مصنوعات (این ڈی پی ایس) کی اسمگلنگ میں ملوث تھا اور ہندوستان نیپال سرحد کے ذریعہ مذکورہ اشیاہندوستان میں لانے کا ذمہ دار تھا۔

ایک خفیہ اطلاع ملنے پر ایک ہندوستانی کو پکڑا گیا جو 2 مارچ 2024 کی صبح میں رکسول، بہار سے ایک ٹرین کے ذریعہ آنند وہار ریلوے اسٹیشن پہنچا تھا۔ اس کے قبضے سے پیلے رنگ کے 92 کیپسول برآمد کئے گئے جس کے اندر سفید سفوف بھرا ہوا تھا۔ جانچ کرنے پر اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ یہ ضبط شدہ مادہ کوکین ہے۔

مزید تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ کھیپ دوارکا نئی دہلی کے ایک شخص کو پہنچائی جانی تھی، تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے ایک نائجیرین شہری کو پکڑا گیا جو دوارکا نئی دہلی میں ایک اسکوٹی پر بیٹھ کر یہ ڈیلیوری لینے آیا تھا۔

اس معاملے میں یہ سنڈیکیٹ افریقی ممالک سے نشہ آور اشیا کو دوبئی سے کاٹھمانڈو بذریعہ طیارہ پہنچایا جاتا تھا اور یہ چیزیں ٹرولی بیگ میں یا جسم میں چھپا کر لائی جاتی تھی ۔ سنڈیکیٹ ہندوستانی شہریوں کو استعمال کرکے نئی دہلی سے کاٹھمانڈو کے ذریعہ یہ اشیا ہند۔ نیپال سرحد سے پار کراتے تھے۔

برآمد شدہ کوکین 92 کیپسولوں میں چھپائی گئی تھی۔ ان کا وزن ایک کلو 59 گرام تھا اور اس کی مالیت تقریبا پندرہ کروڑ روپے ہے۔ کوکین لانے والے اور وصول کرنے والے دونوں افرراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور یہ گرفتاری نشہ آور اشیا اور سائیکوٹروپک مادّوں (این ڈی پی ایس ) سے متعلق قانون 1985 کے تحت کی گئی ہے۔

مزید چھان بین جاری ہے۔

*****

 

U.No:6313

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2016136) Visitor Counter : 64