ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی تتلیوں اور پتنگوں (لیپیڈوپٹیرا) سے متعلق ایک تصویری گائیڈ

Posted On: 22 MAR 2024 4:46PM by PIB Delhi

زولوجیکل سروے آف انڈیا نے ایک کتاب شائع کی تھی جس کا عنوان تھا،’انڈیا کے لیپیڈوپٹرا کے لیے ایک مثالی گائیڈ: ٹیکسنومک طریقہ کار، خاندانی کردار، تنوع اور تقسیم‘۔ یہ کتاب ،زولوجیکل سروے آف انڈیا (زیڈ ایس آئی)کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دھرتی بنرجی نے، زیڈ ایس آئی کے سائنسدانوں -ڈاکٹر نونیت سنگھ، ڈاکٹر راہول جوشی اور ڈاکٹر پی سی پٹھانیا اور ہانگ کانگ کے لیپیڈوپٹیرا کے ماہر ڈاکٹر آر سی کینڈرک کے ساتھ مل کرتصنیف کی ہے۔

موجودہ کام 2019 میں زولوجیکل سروے آف انڈیا (زیڈ ایس آئی) کے زیر اہتمام، 6 ویں ایشیائی لیپیڈوپٹیرا کنزرویشن سمپوزیم کے نتائج میں سے ایک ہے، جہاں ایک ایسی کتاب کی اشد ضرورت پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جو لیپیڈوپٹیراولوجی کے شعبے میں شوقیہ اور پیشہ ور افراد، دونوں کی رہنمائی کر سکے۔ یہ پروجیکٹ کووڈ-19وبا کی مدت کے دوران لاک ڈاؤن کے دوران شروع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد، مصنفین نے مسلسل چار سال تک معلومات کو اپ ڈیٹ کیا اور آخر کار اس کا نتیجہ اس کتاب کی شکل میں سامنے آیا۔

اس دستاویز کا مقصد، ہندوستان میں پائے جانے والی تتلیوں اور پتنگوں کی تمام اقسام اور خاندان اور سپر فیملیز کے لیے اہم تشخیصی کرداروں کا خلاصہ تیار کرنا ہے۔ بیسل سپلٹنگ کی کلیدی خصوصیات اور تتلیوں اور کیڑے کے مختلف خاندان کی انتہائی فیملی کمپوزیشن کا خلاصہ کیا گیا ہے۔ کتاب ،میدان میں واؤچر مواد کو جمع کرنے اور درست کرنے کے طریقوں کا خاکہ پیش کرتی ہے، لیبارٹری میں درج ذیلی طریقہ کار، انتہائی خاندانی اور خاندانی سطح کی شناخت اور عالمی سطح پر لیپیڈوپٹرن تنوع اور تقسیم کے نمونوں کے بارے میں علم فراہم کرتی ہے۔ پال وارنگ (یو کے)، مارک اسٹرلنگ (این ایچ ایم، یو کے)، گوراب نندی داس اور مارٹن کونویکا (یونیورسٹی آف ساؤتھ بوہیمیا، چیک ریپبلک) کے تصنیف کردہ تین ابواب ،قارئین کو لیپیڈوپٹرولوجی کی مختلف تکنیکوں سے آراستہ کرنے کے لیے وقف ہیں۔

علمی طور پر تکنیکی اور آسان، قدرتی تاریخ فیلڈ گائیڈ اسٹائل ،کتاب کی بنیادی طاقت ہے ۔ہندوستان کے لیے یہ تصویری گائیڈ اپنی نوعیت کی پہلی ہے۔ عالمی لیپیڈوپٹیرا کے تنوع کو 166320 قسموں، 143 خاندان اور 43 سپر فیملیز میں اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، جن میں سے 13124 انواع، 101 خاندان اور 31 سپر فیملیز، ہندوستان میں پائی جاتی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ اس کتاب میں، مصنفین نے ایک درجہ بندی کی غلطی کو درست کیاہے اورلیپیڈوپٹیرایعنی ہیلی کاسمیڈائی کے ایک نئے خاندان کو بیان کیا ہے۔

*****

U.No.6312

(ش ح –ا ع- ر ا)   


(Release ID: 2016121) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil