سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر-آئی آئی پی نے ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کا استقبال کیا

Posted On: 07 MAR 2024 10:57PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010H6V.jpg

لازمی انتظامی مہارتوں  سے متعلق  پر لازمی خصوصی تربیت (ایس ٹی ای ایم ایس-21.3)کے ایک حصے کے طور پر،ڈی آر ڈی او کی مختلف لیبارٹریوں سے جی رینک کے تقریباً 40 سائنسداں نے 6 مارچ 2024 کو سی ایس آئی آر-آئی آئی پی کا دورہ کیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مینجمنٹ، مسوری–ڈی آر ڈی اونے اس دورے کا اہتمام کیا۔

اس دورے کا مقصد شرکاء کو پیٹرو کیمیکل/کیمیکل مصنوعات تیار کرنے اور ان کو بہتر بنانے میں شامل مشق اور جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں قیمتی معلومات  فراہم کرنا تھا۔

سی ایس آئی آر-آئی آئی پی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایچ ایس بشٹ نے باضابطہ طور پر شرکاء کا خیرمقدم کیا اور انسٹی ٹیوٹ کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا جس میں اس کے مینڈیٹ اور وژن کا احاطہ کیا گیا۔ ریسرچ پلاننگ اور پروجیکٹ مینجمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر سنت کمار نے سی ایس آئی آر-آئی آئی پی کے ذریعے کیے گئے ماضی اور حال کے تحقیقی اقدامات کو پیش کیا اور ادارے کی کامیابی کی مختلف کہانیوں پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد شرکاء نے ایڈوانسڈ گیس سیپریشن لیبارٹری، ڈومیسٹک کمبشن لیبارٹری، بائیو جیٹ فیول پائلٹ پلانٹ، اور فیول پائلٹ پلانٹس کے لیے ویسٹ پلاسٹک کا دورہ کیا۔ انہوں نے سائنسدانوں اور تکنیکی عملے کے ساتھ بات چیت کی۔ کیمیکلز، ہائیڈروجن جنریشن اور سٹوریج، گاڑیوں سے اخراج اور سبز ٹیکنالوجیز کو تیار کرنے کے لیے فوٹوکاٹیلیٹک راستے(روشنی سے واضح ہونے والا یا تحریک پکڑنے والا کیمیائی عنصر) کی سمت میں سی ایس آئی آر-آئی آئی پی کے ذریعے شروع کیے جانے والے آر اینڈ ڈی  اقدامات سے شرکاء کوخوشی ہوئی اور انہیں کافی حوصلہ ملا۔ اس دورے سے توانائی کے شعبے میں انسٹی ٹیوٹ کی پیشرفت کا اندازہ ہوا۔

سی ایس آئی آر-آئی آئی پی کی سائنس کمیونیکیشن اور ڈسیمینیشن ٹیم نے اس پروگرام کا انعقاد کیا۔

*****

ش ج۔ ح ا ۔ ج ا

U No.6302



(Release ID: 2016036) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi