سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر کی ڈی جی نے سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کا دورہ کیا، انسٹی ٹیوٹ کے نو تعمیر شدہ مین گیٹ کا افتتاح کیا اور سواستک مانیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
21 MAR 2024 8:59PM by PIB Delhi
سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر) نے 21 مارچ 2024 کو اپنے پوسا کیمپس میں اپنے مین گیٹ کے افتتاح کے ساتھ ایک اہم سنگ میل کا جشن منایا۔ سی ایس آئی آر کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر این کلیسیلوی اور ڈی ایس آئی آر کی سکریٹری نے تقریب کا افتتاح کیا۔
سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کی ڈائریکٹر پروفیسر رنجنا اگروال نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، اور کہا، ‘‘ سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر نے حالیہ دنوں میں بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ سائنس میڈیا کمیونیکیشن سیل (ایس ایم سی سی) کا قیام پورے ہندوستانی لیبز میں آر اینڈ ڈی کامیابیوں کے پھیلاؤ کو ہموار کرنے کی طرف ایک اہم قدم تھا۔ اس مقصد کے لیے سنگل ونڈو بنانا بہت اہم تھا، اور ایس ایم سی سی نے اس کردار کو پورا کرنے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ نیشنل نالج ریسورس کنسورشیم اورسواستک، اس انسٹی ٹیوٹ کے دوسرے بہت امید افزا اقدامات ہیں۔’’
ڈاکٹر کلیسیلوی نے اپنے خطاب میں انسٹی ٹیوٹ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ سی ایس آئی آر کی ڈی جی نے کہا، ‘‘سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر اپنے سائنس میڈیا کمیونیکیشن سیل (ایس ایم سی سی) کی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے، تمام لیبز کے درمیان رابطے کو فروغ دے رہا ہے۔ اس کی کامیابی کے ثبوت کے طور پر،ایس اینڈ ٹی کالم اب ‘امپلائمنٹ نیوز’ (وزارت اطلاعات و نشریات کا ایک مقبول پبلی کیشن) میں نمایاں طور پر پیش کیا جائے گا، جو عوام خاص طور پر نوجوانوں میں سائنس کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ ‘امپلائمنٹ نیوز’ میں ہمارے ایس اینڈ ٹی کالم میں شامل ہوکر، روزگارکے متلاشی آنے والے دنوں میں ملازمت دینے والے بھی بن سکتے ہیں۔
ڈاکٹر کلیسیلوی نے مزید کہا،‘‘ جامع ٹولس اور جدید ڈیٹا ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتے ہوئے، سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر ایک اختراعی سافٹ ویئرسولوشن یا ٹرانسفارمیٹوٹولز کوفروغ دینے کے لیے تیار ہے، جس سے سائنسی ڈومینز میں موثر رابطے اورشراکت داری کی سہولت فراہم ہوگی جبکہ تحقیق کے پھیلاؤ اور رسائی کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی ۔ ’’
ڈاکٹر کلیسیلوی نے سواستک نمائش کا دورہ اور مانیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرکے انسٹی ٹیوٹ کے اقدامات کے تئیں اپنی لگن کا مزید مظاہرہ کیا۔ اس تقریب نے سائنس کمیونیکیشن کے تئیں سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔ سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) کے تحت ایک اہم ادارہ ہے، جو سائنس کمیونی کیشن اور ثبوت پر مبنی سائنس، ٹیکنالوجی، اور اختراعی (ایس ٹی آئی) پالیسی تحقیق میں مہارت رکھتا ہے۔ یہ 2021 میں سی ایس آئی آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ریسورسیز(سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی اے آئی آر) اورسی ایس آئی ا ٓر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز (سی ایس آئی آر-این آئی ایس ٹی اے ڈی ایس) کے انضمام کے ساتھ قائم کیا گیا تھا۔
سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر) نے 21 مارچ، 2024 کو سہ پہر3.00 بجے سواستک (سائنٹیفکلی ویلیڈیٹڈ سوسائٹل ٹریڈیشنل نالج) کے نام سے معروف معاشرے تک ہندوستان کے سائنسی اعتبار سے توثیق شدہ روایتی علم کو پہنچانے کے لیےمانیٹرنگ کمیٹی کی میزبانی کی۔ میٹنگ کی صدارت سی ایس آئی آر کی ڈائریکٹر جنرل اور ڈی ایس آئی ار کی سکریٹری ڈاکٹر (محترمہ) این کلیسیلوی نے کی۔ سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کی ڈائریکٹرپروفیسر رنجنا اگروال نے ماہرین کا خیرمقدم کیا اورسواستک سرگرمیوں پر اپنے تعارفی کلمات پیش کیے۔ نامور ماہرین، جن میں ڈاکٹر اے راگھو (ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، وزارت آیوش)، ڈاکٹر سبھاسیس چودھری (ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی بامبے)، ڈاکٹر انیتا اگروال (ہیڈ سی ای ڈی اور اسٹیٹ ایس اینڈ ٹی پروگرام، ڈی ایس ٹی)، ڈاکٹر انیل کمار (اے ڈی جی، کوآرڈینیشن آئی سی اے آر) نے میٹنگ میں شرکت کی۔
سواستک کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر چارو لتا نے اپنی پریزنٹیشن کے ذریعے سواستک کی سرگرمیوں اور اس کے ڈیجیٹل فٹ پرنٹ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ میٹنگ کے دوران، کتاب کی دوسری جلد سواستک اسٹوریز: انڈین ٹریڈیشنل نالج تھرو دی لینس آف سائنس، اور انڈین جرنل آف ٹریڈیشنل نالج آن کمیونیکیشن اینڈ ڈسمینیشن آف ٹریڈیشنل نالج کے خصوصی شمارہ کا اجرابھی عمل میں آیا ۔ مانیٹرنگ کمیٹی کے اراکین نے ان اقدامات کی تعریف کی اور مختلف ڈومینز میں ہندوستانی روایتی علم کو پہنچانے اور عام کرنے کے لیے اقدامات تجویز کیے۔ میٹنگ کا اختتام سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کےسا ئنسداں ڈاکٹر پرمانند برمن کے اظہارتشکر سے ہوا ۔
************
ش ح۔ ف ا۔ف ر
(U: 6300)
(Release ID: 2016031)
Visitor Counter : 67