الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس اور اطلاعات ٹیکنالوجی کی وزارت نے پی آئی بی فیکٹ چیک یونٹ کو مرکزی حکومت کے فیکٹ چیکر کے طور پر نوٹیفائی کیا
Posted On:
20 MAR 2024 8:27PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور اطلاعات ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیری گائیڈلائنز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) رولز، 2021 ("آئی ٹی رولز 2021") کو اپ ڈیٹ کیا تھا اور 6 اپریل 2023 کو نوٹیفائی کیا تھا، اس کے علاوہ، اس میں فیکٹ چیک یونٹ قائم کیا تھا جس میں مندرجہ ذیل باتیں کہی گئی ہیں :
ثالث اپنے قواعد و ضوابط، رازداری کی پالیسی اور یوزر ایگریمنٹ سے صارف کو انگریزی یا آئین کے آٹھویں شیڈول میں متعین کسی بھی زبان میں اپنی پسند کی زبان میں سے مطلع کرے گا اور اس سلسلے میں معقول کوششیں کرے گا]خود کے ذریعہ اور اپنے کمپیوٹر وسائل کے ذریعہ یوزرز کو اس بات کا اہل بنائے گا]، کہ وہ ڈسپلے، اپ لوڈ، ترمیم، شائع، ترسیل، ذخیرہ، اپ ڈیٹ یا کسی بھی معلومات کا اشتراک نہ کریں جو—۔
(v) پیغام کی اصل کے بارے میں مکتوب علیہ کو دھوکہ دے یا گمراہ کرے یا جان بوجھ کر کوئی ایسی جانکاری یا معلومات پہنچائے جو صریح طور پر جھوٹی یا گمراہ کن نوعیت کی ہو ] یا مرکزی حکومت کے کسی کام کے بارے میں ایسی نشاندہی ہوتی ہے کہ وہ جعلی یا جھوٹ یا گمراہ کن ہے،جس کا تعین مرکزی حکومت کی ایسی فیکٹ چیک یونٹ کے ذریعے کیا گیا ہو جس کے تعلق سے وزارت نے آفیشیئل گزٹ میں شائع کسی نوٹیفکیشن کے ذریعہ کیا ہو]؛
1. وزارت نے وزارت اطلاعات و نشریات (ایم آئی بی) کی مشاورت سے، گزٹ نوٹیفکیشن ایس.او1491(ای) مورخہ 20.03.2024 کے ذریعے ایم آئی بی کے پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے تحت فیکٹ چیک یونٹ (ایف سی یو) کو نوٹیفائی کیا۔ یہ نوٹیفکیشن انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیری گائیڈلائنز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) رولز، 2021 (آئی ٹی رولز 2021) کے ضابطہ 3(1) (بی ) (v) کے تحت جاری کیا گیا ۔
2. نومبر 2019 سے، پی آئی بی کے تحت قائم کردہ ایف سی یو مؤثر طریقے سے حکومتی پالیسیوں، اسکیموں، قواعد و ضوابط، پروگراموں، اقدامات وغیرہ سے متعلق جعلی خبروں سے نمٹنے کے مقصد سے کام کر رہا ہے۔ حقائق کی جانچ کے ایک سخت طریقہ کار کے ذریعے، پی آئی بی فیکٹ چیک یونٹ خرافات، افواہوں اور جھوٹے دعووں کورد کرنے میں مدد کرتا ہے، اور عوام کو درست اور قابل اعتماد معلومات فراہم کرتا ہے۔ قابل فہم طور پر، پی آئی بی کے فیکٹ چیک یونٹ کا مینڈیٹ آئی ٹی رولز 2021 کے ضابطہ 3(1) (بی ) (v) کے تحت حکومت کے کسی بھی کام کاج کے لیے فیکٹ چیک یونٹ پر کارروائی کرنے کے مقصد سے ہم آہنگ ہے۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ص
U-NO. 6276
(Release ID: 2015835)
Visitor Counter : 83