وزارت دفاع

میسور كے بی ای ایم ایل میں اصل جنگی ٹینکوں کے لیے ہندوستان کے پہلے دیسی ساختہ پندرہ سو  ایچ پی انجن کی اولین آزمائش


سکریٹری دفاع نے اسے انقلاب آفریں لمحہ قرار دیا جو ہندوستان کی فوجی صلاحیتوں كو بڑھائے گا

Posted On: 20 MAR 2024 5:00PM by PIB Delhi

دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارامانے نے 20 مارچ 2024 کو میسور کمپلیکس میں بی ای ایم ایل کے انجن ڈویژن میں اصل جنگی ٹینکوں کے لیے ہندوستان کے پہلے دیسی ساختہ 1500 ہارس پاور كے انجن کی اولین آزمائش کی تقریب كی صدارت کی۔ یہ کامیابی ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک نئے دور کا آغاز اور تکنیکی مہارت اور دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کے عزم کا مظہر ہے۔

پندرہ سو ہارس پاور انجن ملٹری پروپلشن سسٹم میں ایک لمبی چھلانگ کی نمائندگی کرتا ہے، جس میں جدید خصوصیات ہیں جیسے اعلی طاقت سے وزن کا تناسب،انتہائی حالات میں آپریٹیبلٹی بشمول اونچائی، زیرو زیرو درجہ حرارت اور صحرائی ماحول۔ جدید ٹیکنالوجیز سے لیس، انجن عالمی سطح پر جدید ترین انجنوں کے برابر ہے۔

ٹیسٹ سیل کا افتتاح کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع نے اس کامیابی کو ایک انقلاب آفریں لمحہ قرار دیا جس سے مسلح افواج کی صلاحیتیں بڑھیں گی۔ بی ای ایم ایل کے سی ایم ڈی شری شانتنو رائے نے کہا کہ یہ کامیابی ملک میں دفاعی پیداوار میں کلیدی شراکت دار کے طور پر بی ای ایم ایل کی پوزیشن کو مستحکم کرتی ہے۔ اس كا مقصد اہم شعبے میں قوم کی ضروریات کو پورا کرنے کے اپنے عزم کو اجاگر کرنا ہے۔

پندرہ سو ہارس پاور انجن کی پہلی آزمائش ٹیکنالوجی کے استحکام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جنریشن ون کی تکمیل کو ظاہر کرتی ہے۔ جنریشن ٹو کامبیٹ وہیکلز ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ میں جو ڈی آر ڈی او لیبارٹری ہے، مختلف ٹرائلز کے لیے بی ای ایم ایل كو  انجن تیار کرتے ہوئے اور صارف کی جانچ کے لیے حقیقی گاڑیوں میں ان کے انضمام کو دیکھے گا۔ یہ منصوبہ 2025 کے وسط تک مکمل ہونا ہے۔ اگست 2020 میں شروع ہونے والے اس منصوبے کو احتیاط سے پانچ بڑے سنگ میلوں میں ڈھالا گیا ہے  اور اس کی بروقت تکمیل اور معیارات کی پابندی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

سیکرٹری دفاع نے بی ای ایم ایل ٹیم کی غیر معمولی کاوشوں کو تسلیم کرنے کے لیےوال آف فیمکا بھی افتتاح کیا۔ یہ ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے اور دیسی تکنیکی اختراعات میں سنگ میل حاصل کرنے میں ان کے تعاون کی علامت ہے۔ اس موقع پر وزارت دفاع کے سینئر سول اور فوجی افسران، صنعتی شراکت دار اور بی ای ایم ایل لمیٹڈ کے عہدیداران موجود تھے۔

******

ش ح۔ع س۔ک ا

U.No:6266



(Release ID: 2015766) Visitor Counter : 41