سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جنابنتن گڈکری نے  گجرات میں قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں کی  جدید کاری کے لئے 1532.97 کروڑ روپے کی منظوری دی

Posted On: 08 MAR 2024 2:52PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک  پوسٹ میں کہا ہےکہ گجرات کے موربی ضلع میں قومی شاہراہ-151-اے کے 12.4 کلومیٹر طویل دھرول سے امران سیکشن کو 4 لین تک چوڑا کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس پر  625.58 کروڑ کی لاگت آئے گی۔

 

 

انہوں نے کہا، امرتسر-جام نگر راہ داری  اس سیکشن کی ایک گمشدہ کڑی ہے۔ اس گمشدہ لنک کی ترقی سے 3 ریاستوں میں چار ریفائنریوں اور پراجیکٹ کے اثر والے علاقے میں کئی اقتصادی اور سماجی نوڈس کے درمیان رابطہ مکمل ہو جائے گا۔ان حصوں کی تکمیل کے بعد، دھرول-عمران-پپجیا روٹ سیکشن صنعتی شہر جام نگر کو گجرات کے مشرقی اور شمالی حصوں کے ساتھ اورقومی شاہراہ-151اے/اسٹیٹ ہائی وے 25 کے جام نگر-راجکوٹ سیکشن کے ساتھ ہموار رابطہ فراہم کرے گا۔ وزیرموصوف  نے کہا کہ اس منصوبے سے سفر کے وقت میں تقریباً ایک گھنٹہ کی کمی آئے گی جس سے گاڑی چلانے کے دوران آنے والی لاگت میں کمی آئے گی۔ یہ راستہ محفوظ ٹریفک کو یقینی بنائے گا۔ بہتر رابطوں سے علاقے میں صنعتوں اور ایگرو پارکس کی سہولت سے معاشی خوشحالی کے دروازے کھلیں گے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی خوشحالی آئے گی۔ موجودہ نولکھی بندرگاہ اور نولکھی میں آنے والے سرمایہ کاری کے علاقے کے ساتھ بہتر رابطہ ہوگا۔ مشرقی گجرات میں مذہبی اور سیاحتی مقامات کے رابطوں میں بھی بہتری آئے گی۔

 

ایک اور پوسٹ میں، جناب گڈکری نے کہاکہ  907.39 کروڑ روپے کی لاگت سے گجرات کے وڈودرا، بھروچ اور سورت اضلاع میں قومی شاہراہ-48 پر وڈودرا-سورت سیکشن کے 15 کلومیٹر طویل حصے میں پائپ لائنوں سمیت اضافی ڈھانچوں کی تعمیر کےلئے منظوری دی گئی ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے-48 سنہری چوکور کا ایک حصہ ہے اور اسے مصروف ترین قومی شاہراہوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جو دہلی سے شروع ہو کر ہریانہ، راجستھان، گجرات، مہاراشٹر، کرناٹک اور تمل ناڈو سے گزرتی ہے۔زیر تعمیر وڈودرا-ممبئی ایکسپریس وے اس پروجیکٹ کے راستے کو عبور کرتا ہے، جسے ٹریفک کی نقل و حرکت میں آسانی کے لیے نیشنل ہائی وے-48 کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔قومی شاہراہ  این ایچ -48 کے وڈودرا-سورت سیکشن پر تمام موجودہ تنگ پلوں کوایل ایچ ایس/آر ایچ ایس دونوں اطراف پر نئے ¾-لین پلوں سے تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ سائٹ کی ضرورت کے مطابق رکاوٹوں اور ٹریفک جام کو ختم کیا جاسکے ۔ اس سے سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت میں بہتری آئے گی۔ مزید برآں، ٹریفک کو ہموار کرنے اور روٹ استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے، مختلف مقامات پر گریڈ سیپریٹر ڈھانچے کی تجویزبھی  پیش کی گئی ہے جن کی شناخت حادثاتی خالی جگہ کے طور پر کی گئی ہے۔ اس منصوبے کے نتیجے میں مسافروں اور مال بردار نقل و حمل کے لیے سفر کے وقت کو کم کرکے پیداواری صلاحیت اور ایندھن کے اخراجات میں بچت ہوگی۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ  بہترسڑک کے تحفظ کے اقدامات حادثوں اور ان کے منسلک معاشی اثرات  میں کمی کرکےلاگت میں  بچت  کا سبب بن سکتے ہیں ۔

 

***********

 

ش ح ۔  ح ا - م ش

U. No.6231


(Release ID: 2015481) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil