بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے ٹی پی جی گروتھ وی ایس ایف مارکیٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ اور ویورلی پرائیویٹ کے ذریعے ایشیا ہیلتھ کیئر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے توسط سے ایشین انسٹی ٹیوٹ آف نیفرولوجی اینڈ یورولوجی پرائیویٹ لمیٹڈ میں حصص کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 12 MAR 2024 8:34PM by PIB Delhi

ہندوستان کی مسابقتی کمیشن(سی سی آئی)نے ٹی پی جی گروتھ وی ایس ایف مارکیٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ اور ویورلی پرائیویٹ کے ذریعے ایشیا ہیلتھ کیئر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے توسط سے ایشین انسٹی ٹیوٹ آف نیفرولوجی اینڈ یورولوجی پرائیویٹ لمیٹڈ میں حصص کے حصول کی منظوری دی۔

مجوزہ امتزاج، (اے)ٹی پی جی گروتھ وی ایس ایف مارکیٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ (گروتھ وی) اور ویورلی  پرائیویٹ لمیٹڈ (ویورلی) (حصہ اول) کے ذریعہ ایشیا ہیلتھ کیئر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ(اے ایچ ایچ)میں نئےریڈیمیبل پریفرنس شیئروں یعنی قابل تلافی ترجیحی حصص (نیو آر پی ایس)کے حصول  اور (بی) بعد ازاں ایشین انسٹی ٹیوٹ آف نیفرولوجی اینڈ یورولوجی پرائیویٹ لمیٹڈ(اے آئی این یو) میں  اے ایچ ایچ (حصہ II) کے ذریعہ اکثریتی حصص کے حصول سے متعلق ہے۔

گروتھ وی ایک سرمایہ کاری فنڈ ہے جو بالآخرٹی پی جی اِنک کے زیر انتظام اور کنٹرول کیا جاتا ہے، جو کہ ایک عالمی، متنوع سرمایہ کاری فرم ہے۔ٹی پی جی،ٹی پی جی گروپ کی مکمل ہولڈنگ کمپنی ہے، جو مالیاتی خدمات، ٹیکنالوجی، صارف، سفر، میڈیا،ریئل اسٹیٹ اور صحت کے شعبے  جیسے متعدد شعبوں میں بائی آؤٹ/کنٹرول پوزیشنز، ترقی اور ٹیکنالوجی کی سرمایہ کاری اور متاثر کن سرمایہ کاری (آب و ہوا سمیت) سمیت متعدد حکمت عملیوں پر کام کرتی ہے۔ ٹی پی جی گروپ کے پاس ایک اور نجی ایکویٹی فرم، نیو کویسٹ کیپٹل میں بھی کنٹرولنگ حصص ہے، اور مالیاتی خدمات، سفر اور رئیل اسٹیٹ جیسے متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔

ویورلی لیتھ انویسٹمنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے، جو مکمل طور پر جی آئی سی (وینچرز) پرائیویٹ لمیٹڈ کی ملکیت ہے۔ ویورلی سنگاپور میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر کام کرنے والی ایک خاص مقصد والی وہیکل ہے جو کہ سرمایہ کاری گروپ جی آئی سی اسپیشل انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے زیر انتظام ہولڈنگ کمپنیوں کا حصہ ہے۔

اے ایچ ایچ، سنگاپور کی ایک مربوط کمپنی ہے اور بنیادی طور پر طویل مدتی سرمایہ کاری کے انعقاد کی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور اپنی بالواسطہ/بلاواسطہ ذیلی کمپنیوں کے ذریعے ہندوستان میں زچہ، بچہ اور دیگر متعلقہ صحت کی خدمات کے میدان میں صحت کی خدمات فراہم کرنے میں سرگرم ہے۔اے ایچ ایچ مشترکہ طور پرٹی پی جی گروپ اور ویورلی کی ملکیت اور کنٹرول ہے۔

اے آئی این یو، جنوبی ہندوستان میں ایک واحد خصوصی مرکز کے طور پر، (i) یورولوجی کی دیکھ بھال، (ii) نیفرولوجی کی دیکھ بھال، اور (iii) ڈائیلاسز اور گردے کی پیوند کاری میں مہارت رکھنے والے اسپتالوں کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ وہ اپنے مریضوں کو ریڈیولوجی اور پیتھالوجی کی خدمات بھی فراہم کرتے ہیں۔ اس کے سات اسپتال حیدرآباد (سکندرآبادسمیت)، وشاکھاپٹنم، سلی گوڑی  اور چنئی میں واقع ہیں۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم بعد میں آئے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع ح ۔ع ن

(U: 6226)


(Release ID: 2015474) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi , Telugu