وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ساہتیہ اکادمی نے 24 ہندوستانی زبانوں میں ترجمے کےلئے ایوارڈ 2023 کا اعلان کیا

Posted On: 13 MAR 2024 9:30AM by PIB Delhi

نئی دہلی کے ربندر بھون میں ساہتیہ اکادمی کے صدر سری مادھو کوشک کی صدارت میں منعقدہ  ساہتیہ اکادمی کے ایگزیکٹو بورڈ  کی میٹنگ نے ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ کے لئے ساہتیہ اکادمی  ایوارڈ 2023 کے لیے 24 کتابوں کے انتخاب کو منظوری دے دی ہے۔ اس مقصد کے لیے وضع کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق متعلقہ زبانوں میں تین اراکین کی سلیکشن کمیٹیوں سفارشات کی بنیاد پر کتابوں کا انتخاب کیا گیا تھا۔ انعام کا تعلق ان تراجم سے ہے جو پہلی بار ترجمہ کے لئے انعام کے سال سے پانچ سال پہلے (یعنی 1 جنوری 2017 اور 31 دسمبر 2021 کے درمیان) شائع ہوئے تھے ۔

ساہتیہ اکادمی کے اس ایوارڈ میں 50,000 روپے کی نقد رقم اور ایک تانبے کی تختی ہے جو اس سال کے آخر میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں ان کتابوں کے مترجمین کو پیش کی جائے گی۔

منتخب کتابوں ، مصنفین اور جیوری ممبران  کے ناموں کی جانکاری حاصل کرنے کے لئے برائے مہربانی یہاں کلک کریں:

************

ش ح۔ م ع۔ف ر

 (U: 6215)


(Release ID: 2015361)
Read this release in: English , Bengali