مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹی ای سی،  ڈوٹ اور آئی سی اے آر، آئی ٹی یو/ایف اے او کی ورکشاپ  "کل کی کاشت: آئی او ٹی اور اے ٹو کے ذریعے ڈیجیٹل زراعت کو آگے بڑھانا"کی میزبانی کریں گے


اس کے بعد فوکس گروپ کی 9ویں میٹنگ "مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل زراعت کے لیے اشیاء کا انٹرنیٹ" موضوع پر منعقد ہو گی

Posted On: 17 MAR 2024 7:34PM by PIB Delhi

انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے یو) کے تعاون سے "کل کی کاشت: آئی او ٹی اور اے آئی  کے ذریعے ڈیجیٹل زراعت کو آگے بڑھانا" کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس پروگرام کی میزبانی محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) کے ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ سینٹر (ٹی ای سی) اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر)، محکمہ زرعی تحقیق اور تعلیم (ڈیئر)، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت،حکومت ہند کرے گی

یہ ورکشاپ 18 مارچ 2024 کو قومی راجدھانی میں نیشنل ایگریکلچرل سائنس کمپلیکس(این اے ایس سی،آئی سی اے آر میں منعقد ہونے والی ہے۔ ورکشاپ کے بعد 19 مارچ 2024 کو اسی مقام پر "مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) برائے ڈیجیٹل زراعت" پر آئی ٹی یو/ایف اے او فوکس گروپ کی 9ویں میٹنگ ہوگی۔

اس میں بین الاقوامی شرکاء سمیت تقریباً 200 مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ وہ اس ابھرتے ہوئے میدان میں اپنے تجربات کا اشتراک کریں گے، جو زراعت میں مکمل تبدیلی لانے کے لیے تیار ہے، جسے اکثر زراعت 4.0 کہا جاتا ہے۔ شرکت آئی ٹی یو ممبر ممالک، سیکٹر ممبران، ایسوسی ایٹس، آئی ٹی یو اکیڈمیا، اور ایسے ممالک کے افراد کے لیے ہے جو آئی ٹی یو کے ممبر ہیں، نیز ہائبرڈ موڈ میں بین الاقوامی، علاقائی اور قومی تنظیموں کے اراکین کے لیے ہے۔

بڑھتی ہوئی دنیا کی آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ روایتی کاشتکاری کے طریقوں کو چیلنجز درپیش ہیں، پائیدار خوراک کی پیداوار کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانا ناگزیر ہو جاتا ہے۔ یہ ورکشاپ انٹرنیٹ آف تھنگز ، مصنوعی ذہانت/مشین لرننگ بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں  اور زراعت کی پوری ویلیو چین، پیداوار سے لے کر کھپت تک، فصل کے بعد کا انتظام اور مارکیٹنگ سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجیز کے اطلاق کو تلاش کرے گی۔ ورکشاپ اس بات پر غور کرے گی کہ کس طرح یہ ٹیکنالوجیز کسانوں کو ریئل ٹائم ڈیٹا، پیشین گوئی کرنے والے تجزیات اور قابل عمل بصیرت فراہم کرکے زراعت میں انقلاب برپا کر سکتی ہیں۔

مزید برآں، ورکشاپ کے دوران، "انقلابی زراعت: کاشتکاری کی ڈیجیٹل تبدیلی" پر تکنیکی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ یہ رپورٹ زرعی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک حوالہ دستاویز کے طور پر کام کرے گی، جو خوراک کی پیداوار میں پائیداری، کارکردگی اور لچک کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کی طاقت کو بروئے کار لانے کے لیے فیصلہ سازوں کی رہنمائی کرے گی۔

 

ش ح ش ت ۔ج

Uno-6205



(Release ID: 2015333) Visitor Counter : 43


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Telugu