وزارت دفاع
آئی این ایس چلکا میں اگنیویر 02/23 بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
Posted On:
16 MAR 2024 4:44PM by PIB Delhi
اگنیوروں کے تیسرے بیچ (02/2023) کی ایک شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی) 15 مارچ 24 کو اوڈیشہ کے آئی این ایس چلکا میں منعقد کی گئی۔ امیر بحریہ آر ہری کمار کے ذریعہ غروب آفتاب کے بعد کی گئی تقریب میں 396 خواتین سمیت کل 2,630 اگنیور پاس آؤٹ ہوئے۔ ماسٹر مجسمہ ساز اور پدم شری اور پدم وبھوشن کے وصول کنندہ، جناب سدرشن ساہو اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ممتاز اسپورٹس شخصیت اور ارجن ایوارڈ یافتہ ایم سورنجے سنگھ، ایم سی پی او (پی ٹی) اور پی او پی کے لیے مختلف کامیابی حاصل کرنے والے اس موقع پر موجود تھے۔ پاسنگ آؤٹ کورس کے قابل فخر خاندان کے افراد نے بھی اس اہم پروگرام کا مشاہدہ کیا۔ پی او پی 16 ہفتوں کی بحری تربیت کے اختتام اور ہندوستانی بحریہ میں اپنے نئے سفر کے آغاز کی علامت ہے۔
سی این ایس نے پریڈ میں تربیت حاصل کرنے والوں کو ان کی بے عیب شرکت، اچھے ملٹری مظاہرے اور اسمارٹ ڈرل پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ عالمی سلامتی کے منظر نامے سے نئے چیلنجز جنم لے رہے ہیں اس لیے حاصل کی گئی تربیت کو مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے اگنیوروں سے زور دے کر کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں، تکنیکی طور پر آگاہ رہیں اور علم کی مضبوط بنیاد بنائیں، سیکھنے کے جذبے اور اپنے متعلقہ شعبوں میں کارکردگی کا عزم کریں۔ انہوں نے ان سے طاقت اور عزت کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے ہوئے بحریہ کی ڈیوٹی، غیرت اور جرات کی بنیادی اقدار کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی نے ہونہار اگنیوروں کو میڈل اور ٹرافیاں بھی دیں۔ پرتھمیش امیت داریکر، اگنیور (ایس ایس آر)، سنی کمار راجک، اگنیور (ای آر) کو مردوں کے زمرے میں بالترتیب بہترین اگنیور ایس ایس آر اور ایم آر کے لیے چیف آف دی نیول اسٹاف رولنگ ٹرافی اور گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ سمردھی کھانڈاوے، اگنیور (ایس ایس آر) میرٹ کے مجموعی ترتیب میں بہترین خاتون اگنیور تھیں اور انہیں جنرل بپن راوت رولنگ ٹرافی سے نوازا گیا۔
اس سے پہلے اختتامی تقریب کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف نے انگد ڈویژن کو مجموعی چیمپئن شپ ٹرافی اور شیواجی ڈویژن کو رنرز اپ ٹرافی دی۔ انہوں نے آئی این ایس چلکا کے دو لسانی ٹرینیز میگزین - انکور کے سمر ایڈیشن کی نقاب کشائی بھی کی۔
************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 6193
(Release ID: 2015246)
Visitor Counter : 137