مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی او ٹی نے سنگم:  ڈیجیٹل ٹوئن انیشی ایٹیو کیلئے ایکسپریشن آف انٹرسٹ کی ڈیڈ لائن 15 مارچ سے بڑھا کر 5 اپریل 2024 کر دی


نو سو پچاس (950) سے زیادہ افراد اور تنظیموں کا رجسٹریشن پہلے ہی ہو چکا ہے

تیس (30) سے زیادہ تنظیموں نے رائے دی، 500 سے زیادہ شرکاء آؤٹ ریچ پروگرام میں شامل

Posted On: 15 MAR 2024 6:45PM by PIB Delhi

ٹیلی مواصلات کے محکمے (ڈی او ٹی) نے 15 فروری 2024 کو ایکسپریشن آف انٹرسٹ کا باقاعدہ آغاز کر کے سنگم: ڈیجیٹل ٹوئن انشی ایٹیو میں شرکت کے لئے مدعو کیاتھا۔ یہ عمل دو مرحلوں کا تھا اور ابتدائی طور پر اس کے لئے 15 مارچ کی ڈیڈ لائن رکھی گئی تھی۔

ڈی او ٹی نے اس سلسلے میں تین اطلاعاتی اور باہمی ربط کے تین آؤٹ ریچ پروگرام دہلی، بنگلورو اور حیدرآباد میں منعقد کئے۔ حتمی پروگرام 12 مارچ 2024 ہوا۔ سرکاری اور نجی دونوں نوعیت کی 30 سے زیادہ تنظیموں نے ان آؤٹ ریچ پروگراموں میں اپنی نمائندگی دی اور اپنے کاموں کو پیش کیا۔

سنگم: ڈیجیٹل ٹوئن انیشی ایٹیو کی مخصوص ویب سائٹ

https://sangam.sancharsaathi.gov.in/

میں خاطر خواہ سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں اور 950 سے زیادہ افراد اور تنظیموں نے شرکت کی، جو پہلے ہی خود کو رجسٹرڈ کرا چکی تھیں۔

صنعتوں ، اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ای، ماہرین تعلیم، اختراع کاروں اور ترقی پسند سوچ رکھنے والوں  نے جس طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور دلچسپی کا مظاہرہ کیا، اسے دیکھتے ہوئے ڈی او ٹی  یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہے کہ سنگم: ڈیجیٹل ٹوئن انیشی ایٹیو کے لئے ایکسپریشن آف انٹرسٹ داخل کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

سنگم اقدام کا مقصد بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی اور ڈیزائن میں انقلاب لانا ہے اور اس کے آغاز سے ہی اس میں گہری دلچسپی لی جا رہی ہے۔

ایکسپریشن آف انٹرسٹ داخل کرنے کی آخری تاریخ اب 5 اپریل 2024 ہے۔ دلچسپی رکھنے والے فریقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سنگم ویب سائٹ

[https://sangam.sancharsaathi.gov.in] صہ لیا

 

پر جا کراس اقدام کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

سنگم اور اس کے آؤٹ ریچ پروگراموں کے بارے میں زیادہ معلومات کے لئے دیکھیں:

اَن وِلنگ آف سنگم:https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2006275

آئی آئی ٹی دہلی میں پہلا آؤٹ ریچ پروگرام:https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2011745

آئی آئی آئی ٹی بنگلور میں دوسرا آؤٹ ریچ پروگرام:

https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2013083

آئی آئی  آئی ٹی حیدر آباد میں آخری آؤٹ ریچ پروگرام:https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2013934

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 2015133) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi