امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ، سنٹرلائزڈ عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) پر عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم


وزارت داخلہ 2023-24 کے دوران تمام 15 اشاریوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شکایات کے ازالے کی تشخیص کے اشاریہ (جی آر اے آئی) میں مسلسل ٹاپ 10 وزارتوں میں شامل ہے

وزارت داخلہ نے 2023-24 کے دوران 48,837 عوامی شکایات کے معاملات کا ازالہ کرکے 30 دن کے معیار کے مقابلے میں اوسطاً 8 دن کے وقت کے ساتھ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا

شہریوں کا اطمینان بھی 40 فیصد ہے، ڈی اے آر پی جی نے مشاہدہ کیا کہ وزارت داخلہ کی کارکردگی دیگر وزارتوں/محکموں کے لیے معیار کے طور پر کام کرے گی

Posted On: 15 MAR 2024 7:20PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) پر عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزارت داخلہ نے 2023-24 کے دوران جی آر اے آئی کے تمام 15 اشاریوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکایات کے ازالے کی تشخیص کے اشاریہ (جی آر اے آئی) میں مسلسل ٹاپ 10 وزارتوں میں جگہ بنائی ہے۔ 2023-24 کے دوران  وزارت داخلہ نے 48,837 عوامی شکایات کے معاملات کا ازالہ کرکے 30 دن کے معیار کے مقابلے میں اوسطاً 8 دن کے وقت کے ساتھ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ صرف 10 فیصد شکایات کے معاملے میں اپیلیں ہوئی ہیں جو جملہ وزارتوں میں سب سے کم ہیں۔ شہریوں کا اطمینان بھی 40 فیصد ہے۔ ڈی اے آر پی جی نے مشاہدہ کیا ہے کہ وزارت داخلہ کی کارکردگی دیگر وزارتوں/محکموں کے لیے معیار کے طور پر کام کرے گی۔

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO.6179


(Release ID: 2015085) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Marathi